کے ایس ریلیف کی جانب سے یمن، غزہ میں امدادی منصوبوں میں تیزی

امدادی سامان میں سرد موسم کے لیے کمبل اور گدے شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کے ایس ریلیف نے یمن کی الحجہ گورنری میں پانی اور صفائی کے منصوبے نافذ کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے 30,422 افراد کو 1.1 ملین ڈالر کی اعانت سے فائدہ پہنچے گا۔

اس منصوبے میں شمسی توانائی سے چلنے والے کنوؤں کی کھدائی اور بحالی، پمپنگ نیٹ ورکس کی تنصیب، ٹینکوں کی تعمیر اور بحالی اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کا قیام شامل ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی کہ یہ منصوبہ ٹرکوں کے ذریعے پانی کی نقل و حمل اور تقسیم میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

کے ایس ریلیف کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل آف آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد البائز نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے۔

ایس پی اے نے اطلاع دی کہ دریں اثناء سعودی امدادی قافلے 4,494 پناہ گاہوں کی کٹس لے کر شمالی غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے پہنچے۔

غزہ میں کے ایس ریلیف کا شراکت دار ادارہ سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ شدید سردی اور جاری محاصرے کے درمیان لوگوں کے مصائب کم کرنے کے لیے فوری طور پر سامان کی تقسیم شروع کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں