ریاض کے مردانہ سیلون میں خاتون کے بال تراشنے کی وڈیو وائرل
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا_
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا
صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا خواتین کے بالوں کو تراشنے کے لیے بیوٹی پارلرز موجود ہیں تو یہ سروس مردانہ شاپ پر کیوں دی گئی؟۔
میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ وائرل وڈیو پر فوری ایکش لیتے ہوئے کیس متعلقہ ٹیم کے حوالے کردیا گیا تاکہ دکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
متعلقہ ٹیم نے دکان کے مالک کو طلب کیا اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے۔
خیال رہے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باربر شاپ میں ایک خاتون جس نے عبایہ بھی نہیں پہنا تھا کے بالوں کو تراشے جانے کا منظر دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔