غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے خلیجی ملک قطر نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ سٹی وٹکاف کو جنگ بندی کے لیے مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا۔
جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کے علاوہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ملک امریکہ بھی ثالثی کے عمل کا حصہ ہے۔
امریکی صدر کے نمائندے نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز دوحا میں وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کے ساتھ ملاقات کی اور جنگ بندی کی کوششوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ یہ بات قطر کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز بتائی ہے۔
واضح رہے رواں ماہ کے شروع میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں کا ایک نیا آغاز ہوا تھا۔
تاکہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ روکی جائے اور درجنوں اسرائیلی قیدیوں کو رہائی مل سکے۔
سفارتی ذرائع اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے اسرائیل پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ جنگ بندی کرے۔ خود اسرائیل کے اندر بھی عوامی سطح پر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوںں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ جلد سے جلد معاہدہ کرے۔
خود سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ بھی کھلے عام یہ کہہ چکے ہیں کہ سارے مقاصد فوج یا جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکتے ۔ اس لیے اسرائیل کو چاہیے کہ وہ سفارتی و مذاکراتی کوششوں کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کے روز ایک بار پھر کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششوں میں تھوڑی حقیقی پیش رفت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے ورنہ جہنم جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
تاہم بہت سارے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جوبائیڈن کی انتظامیہ کے زیر نگرانی کسی جنگ بندی کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے زیر نگرانی جنگ بندی کو ترجیح دیں گے۔
-
غزہ میں کوئی بھی غیر ملکی فوج تعینات نہیں کی جا سکتی : مصری وزیر خارجہ
مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے باور کرایا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو خواہ وہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں ہلاکتیں ریکارڈ کردہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے: لینسیٹ کا تخمینہ
جمعہ کے روز طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں بھوک کا ایک اور رُخ: کھانے کی تقسیم کے دوران بچہ برتن میں گر کر جاں بحق
گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے نکلے پانچ سالہ عبدالرحمن نبھان رش میں سنبھل نہ سکا، ...
مشرق وسطی