شام کی نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع نے اتوار کو کہا تھا کہ مسلح دھڑوں کی موجودگی میں ریاست کی تعمیر کے ناممکن ہوگی۔ ان کے اس بیان سے ایسا لگتا تھا کہ شاید کوئی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اب ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع مرھف ابو قصرہ اور چیف آف سٹاف علی النعسان نے شام کے بیشتر مسلح گروپوں کے ساتھ نئی وزارت دفاع کے ڈھانچے پر اتفاق کرلیا ہے۔
مقامی شامی میڈیا کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ اس نے شمالی شام میں نیشنل آرمی کے دھڑوں کے ساتھ فوج میں شمولیت کے منصوبے کے حوالے سے ایک معاہدہ کرلیا ہے۔
السویداء کے زیادہ تر دھڑوں نے بغیر کوٹے کے قومی بنیادوں پر مبنی فوج میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔ ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ درعا میں کچھ مسلح دھڑوں نے اپنی علاقائی مخصوصیت قائم کرنے کا خیال پیش کیا۔
شام کی وزارت دفاع نے کسی بھی مسلح گروپ کو فرقہ وارانہ، مذہبی یا علاقائی مخصوصیت دینے والی کسی بھی تجویز کو مسترد کردیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ لازمی خدمات کے بجائے رضاکاروں پر مبنی پیشہ ورانہ فوج بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ پیش رفت شام کی نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع کی جانب سے ریاست کی تعمیر اور مسلح دھڑوں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اپنے موقف کی تجدید کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔
احمد الشرع نے نئی حکمرانی اور ریاستی اداروں کی تعمیر کے دوران انتقام اور انقلاب کی ذہنیت سے دور رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انتقام اور انقلاب کا ذہن ریاست نہیں بناتا۔
احمد الشرع نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت سے پوری ریاست کو چھڑا لیا ہے اور ملک کی سٹریٹجک اور بین الاقوامی پوزیشن کو بحال کیا ہے۔
نیا آئین اور انتخابات
احمد الشرع نے گزشتہ ماہ العربیہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ نئی انتظامیہ نیا آئین تیار کرنے اور انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئین کی تیاری اور تحریر میں تقریباً تین سال لگ سکتے ہیں۔ انتخابات کے انعقاد میں بھی 4 سال لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آج ملک قانون کی تعمیر نو کے مرحلے میں ہے۔ "قومی مکالمہ کانفرنس" معاشرے کے تمام اجزاء کو اکٹھا کرے گی اور خصوصی کمیٹیاں بنائے گی اور ووٹنگ کا مشاہدہ بھی کرے گی۔
-
چھ یورپی ملکوں کا شام پر عائد پابندیوں میں عارضی تعطل کا مطالبہ
یورپی یونین کے رکن چھ ممالک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام پر عائد کردہ یورپی پابندیوں ...
بين الاقوامى -
’شام پر یورپی پابندیوں میں جلد نرمی ہوگی مگر خطرے کی تلوار کھینچی رہے گی‘
یورپی یونین کے اعلان کے بعد کہ وہ جنوری کے آخر میں برسلز میں ہونے والے اجلاس میں ...
مشرق وسطی -
مسلح گروپوں کے ذریعے شام کی تعمیر ممکن نہیں : احمد الشرع
شام میں نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک بار پھر ریاست کی تعمیر اور مسلح ...
بين الاقوامى