سعودی عرب : مشرق وسطیٰ میں 'کنگ سلمان ریلیف' کی امدادی سرگرمیاں جاری
مملکت کے بین الاقوامی امدادی ادارے 'کے ایس ریلیف' نے مشرق وسطیٰ میں مشکل حالات میں گھرے ہوئے طبقات کی انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے بدھ کے روز رپورٹ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے گورنریٹ میں 187 خاندانوں کو خوراک بھجوائی گئی۔ جس سے 1309 لوگ استفادہ کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں شام کے الراستان شہر میں 48 خاندانوں کو خوراک بھیجی گئی ہے۔ جس سے 255 لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس امدادی سامان میں آٹے کے تھیلے، سردیوں کے کپڑے اور استعمال کی دوسری اشیاء شامل ہیں۔
مملکت نے اردن میں کمزور طبقات کی مدد کے لیے 125 ٹن کھجوریں بھیجی ہیں جسے اردن کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ اردنی دارالحکومت عمان کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔
اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السودیری نے یہ امدادی سامان اردن کی شاہی عدالت کے سربراہ یوسف عیساوی کو پیش کیا۔
اسی طرح سوڈان میں بھی 'کے ایس ریلیف' کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔ جہاں 800 کی تعداد میں کھجوروں کے کریٹ تقسیم کیے گئے۔ ان کھجوروں سے 5111 لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
-
سعودی اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حالات پر تبادلہ خیال
ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کا استقبال ...
مشرق وسطی -
سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیبرمارکیٹ کانفرنس کا انعقاد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں کل بدھ 29 جنوری کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا 14 واں امدادی طیارہ امدادی سامان کے ساتھ شام پہنچ گیا
سعودی عرب کی طرف سے فضائی پل کے اندر أاٹھواں امدادی طیارہ کنگ سلمان سینٹر فار ...
مشرق وسطی