احمد الشرع کو شام میں عبوری صدر تعینات کردیا گیا: ذرائع
اقتدار کے خلا کو پر کرنا، امن برقرار رکھنا اور ریاستی اداروں کی تعمیر آج شام کی ترجیحات ہیں: احمد الشرع
احمد الشرع کو شام میں عبوری دور کے صدر کے طور پر تعینات کردیا گیا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام میں قومی مذاکراتی کانفرنس شرائط کی کمی کی وجہ سے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
شام میں نئی انتظامیہ کے کمانڈر انچیف احمد الشرع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ شام کی آج کی ترجیحات میں اقتدار کے خلا کو پر کرنا، شہری امن کا تحفظ، ریاستی اداروں کی تعمیر، ترقیاتی اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے کام کرنا اور شام کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کی بحالی ہے۔
احمد الشرع نے ’’ شامی فتح کا اعلان‘‘ کے نام سے کانفرنس کی سرگرمیوں کے دوران ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ اور شامی انقلابی فورسز کے گروپوں کی موجودگی میں کہا کہ کچھ ماہ قبل دمشق نے میرے لیے اس طرح کی تیاری کی تھی جیسے ایک سرشار ماں اپنے بچوں کو مدد کی متلاشی نظروں سے دیکھتی ہے، زخموں، ذلتوں اور رسوائی کی شکایت کرتی ہے، خون بہتے ہوئے درد پر فخر کرتی ہے، یہ کہتے ہوئے گرپڑتی ہے کہ اپنے قوم کو قبول کرلو، انہوں نے مزید کہا کہ جس چیز کی آج شام کو ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ماضی میں جس طرح ہم نے اسے آزاد کرنے کا عزم کیا تھا اسی طرح ہم اس کی تعمیر و ترقی کا بھی عزم کریں۔
سرکاری خبر ایجنسی نے کہا ’’ شامی انقلاب کی فتح کا اعلان" کے عنوان سے کانفرنس کی سرگرمیاں دمشق میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ اور شامی انقلابی فورسز کے دھڑوں کی موجودگی میں شروع کی گئیں۔ احمد الشرع نے مزید کہا کہ ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اذیت دینے والوں کو آزاد کر دیا۔ یہ ایک عظیم فتح تھی جو بڑی تباہی اور خونریزی کے بعد حاصل ہوئی لیکن شام کی فتح حاصل ہوئی اور وہ رحمت اور عدل سے بھر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فتح اپنے آپ میں ایک کام ہے۔ فتح کرنے والوں کا کام بھاری ہے اور ان کی ذمہ داری بہت بڑی ہے۔ شام کو آج جس چیز کی ضرورت ہے وہ ماضی سے زیادہ ہے۔ جس طرح ہم ماضی میں اس کی آزادی کے لیے پرعزم تھے، اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ مب اس کی تعمیر اور ترقی کا عزم کریں
-
شام کا اسرائیل سے ایک بار پھر جنوبی سرحد کے اندر مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا مطالبہ
شام کی حکومت نے ایک بار پھر اسرائیل سےمطالبہ کیا ہے وہ جنوبی سرحد کے اندر قبضے میں ...
مشرق وسطی -
شام پر پابندیاں معطل کرنا بلینک چیک نہیں ہوگا:یورپی پارلیمنٹ
یورپی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ شام پر پابندیاں معطل کرنا "بلینک چیک" نہیں ہوگا۔شام کے ...
مشرق وسطی -
روسی وفد کی شام کوعلاقائی استحکام کے لیے حمایت کی یقین دہانی
روس کی وزارت خارجہ نے روس کی اعلیٰ سطح کے وفد کے حالیہ دورہ شام کے بارے میں کہا ہے ...
بين الاقوامى