شام کے حکام نے جمعہ کے روز بشار الاسد کے دور کے ایک سکیورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افسر بشار الاسد کا کزن ہے اور اس نے 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے کردار ادا کیا تھا۔
شام کے نئے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا یہ سابق افسر بشار الاسد کا کزن بھی ہے۔ اس لیے بشارالاسد کے زیادہ قریب اور بھروسے کا افسر تھا۔ وہ درعا میں پولیٹکل سکیورٹی سربراہ رہ چکا ہے۔
جمعہ کے روز سرکاری خبر رساں ادارے ' سانا' نے رپورٹ کیا ہے کہ عاطف نجیب نامی اس افسر کو فوجی حکام نے اللاذقیہ سے گرفتار کیا ہے۔ شام سے متعلق مانیٹرنگ کرنے والی ایجنسی ' آبزرویڑری ' کے سربراہ عبدالرحمان رامی کے مطابق آٹھ دسمبر سے اب تک کی یہ سب سے اہم گرفتاری ہے۔
عاطف نجیب کو گرفتاری کے بعد متعلقہ مجاز حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جا سکے۔