عمرہ زائرین مقدس مقامات کے لیے سعودی کوششوں کے مداح
خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے تیسرے عمرہ ادا کرنے والے گروپ نے سعودی عرب کی مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کوششوں کی تعریف کی ہے۔ مہمانوں کے لیے اس دورے کا اہتمام اسلامی امور سے متعلق وزارت نے کیا ہے۔ جبکہ مہمان شاہ عبدالعزیز کیمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے رپورٹ کیا ہے کہ مہمانوں نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مہمانوں نے غار حرا کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پہلی وحی کا نزول ہوا تھا۔
خیال رہے یہ گروپ 250 مہمانوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 18 افریقی ممالک کے مہمان شامل ہیں۔ مہمانوں نے تاریخی مقامات اور مکہ و مدینہ میں تحفظ کے لیے اقدامات اور انتظامات کو بہت سراہا اور ان راستوں کو بھی پوری دلچسپی سے دیکھا جن پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر کیا تھا۔
-
پاکستان کے لیے اگلے دو سال ’اہم‘: سعودی عرب کے اہم کاروباری شعبوں میں وسیع مواقع
پاکستان کے لیے اگلے دو سال ’اہم‘: سعودی عرب کے اہم کاروباری شعبوں میں وسیع ...
پاكستان -
احمد الشرع کو شام کا عبوری صدر بننے پر سعودی عرب کی مبارکباد
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: ہائی سکول کے طلبہ کو قومی لباس کی پابندی کی ہدایت
سعودی وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی ثانوی سکولوں کے طلبہ کو پابند کردیا ہے کہ وہ ...
بين الاقوامى