غزہ : اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے متعلق ادارے نے تین شہریوں کی اسرائیلی فوجی فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ جنگ بندی کے دوران اتوار کے روز پیش آیا ہے جب دوحا میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کرنے دونوں طرف کے وفود پہنچے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تردید نہیں کی گئی ہے۔ بلکہ کہا گیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے یہ فائرنگ انتباہ کے لیے کی تھی ، کیونکہ یہ شہری فوجیوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔

واضح رہے 19 جنوری سے جنگ بندی کا نفاذ ہے ، جنگ بندی کے اس پہلے مرحلے کے دوران اب تک اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کی تبادلے میں بڑی تعداد رہائی پا چکی ہے۔ تاہم اسرائیل کی قیادت مسلسل جنگ کا نیا سلسلہ شروع کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے معاہدے پر عمل میں حماس کو لیت و لعل کرنے کی شکایات بھی ہیں۔ جیسا کہ ایک روز قبل بھی حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی لیت و لعل اور جنگ بندی معاہدے پر عمل میں رکاوٹوں کی وجہ سے معاہدہ خطرے میں جا سکتا ہے۔

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا 'اسرائیلی فوج نے تین شہریوں کو غزہ کے مشرقی حصے میں فائرنگ کر کے شہید کیا ہے جبکہ کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔'

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے 'فوج کا فرض ہے کہ اپنے شہریوں کا تحفط کرے اور جنگ بندی معاہدے کو نافذ رکھتے ہوئے کسی فلسطینی کو فوج کی طرف نہ بڑھنے دے۔

واضح رہے جنگ بندی معاہدے پر عمل کے تیسرے ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے نیٹزرم کے علاقے کو پسپا کر لیا ہے۔ اس غزہ جنگ میں ایک روز قبل تک اسرائیلی فوج نے 48189 فلسطینیوں کو قتل کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں