فلسطینی تنظیم حماس نے مصر ، اردن اور سعودی عرب کے اس موقف کو سراہا ہے جس میں ان ممالک نے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عرب سربراہ اور اسلامی وزراء کے اجلاسوں میں اسی موقف کو اپنایا جائے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے آج جمعرات کے روز "ٹیلی گرام" پر جاری ایک بیان میں کہا کہ "ہم مصر، اردن، سعودی عرب اور ان تمام ممالک کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی جانب سے ٹرمپ کی تجویز کردہ جبری ہجرت کی پالیسی کی مخالفت کی جا رہی ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جبری ہجرت کا مخالف یہ موقف آئندہ عرب سربراہ اجلاس اور اسی طرح اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اپنایا جائے"۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "جبری ہجرت کے منصوبوں پر عمل روکنے کے لیے عرب اسلامی عملی منصوبہ وضع کیا جائے"۔
حماس ترجمان نے باور کرایا کہ "جبری ہجرت کے بارے میں ٹرمپ کی گفتگو اسرائیلی حکومت میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کے لیے ان کی جانب داری کی عکاسی کرتی ہے"۔
سعودی عرب نے منگل کے روز فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے حوالے سے انتہا پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان کو قطعا مسترد کر دیا تھا۔ مملکت نے زور دیا کہ فلسطین کے قضیے کو اس کے ہاں مرکزیت حاصل ہے اور دو ریاستی حل کے ذریعے پر امن باہمی بقا کی صورت قبول کیے بغیر مستقل امن ہر گز حاصل نہیں ہو گا۔
اسی طرح اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کل بدھ کی شام ایک ٹیلیفون کال پر رابطے میں ... فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے بغیر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی اہمیت باور کرائی۔
-
غزہ: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل معاہدے کی پابندی کرے ِ حماس کا ٹرمپ کو جواب
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی فریق حماس نے امریکی صدر ...
مشرق وسطی -
غزہ کا معاملہ ، ٹرمپ اور شاہ عبداللہ کے درمیان ملاقات کشیدہ ماحول میں ہو گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج منگل کے روز اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی سے ...
مشرق وسطی -
’غزہ میں ہر قیمت پر جنگ کو دوبارہ چھڑنے سے روکا جائے ورنہ انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے‘
’ یو این‘ سیکرٹری جنرل کی غزہ کی صورت حال پر وارننگ، تمام فریقین سے جنگ بندی ...
بين الاقوامى