غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث ممالک کی موجودگی میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت کی تیاریاں جاری ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان آئندہ دنوں میں بالواسطہ بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ حماس نے اگلے مرحلے کے دوران غزہ کےنظم نسق میں حصہ نہ لینے کے عزم کی تجدید کی ہے۔
ذریعے نے مزید کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر قائم رہنا چاہتی ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ 19 جنوری کو تین مراحل پر مبنی جنگ بندی ڈیل کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
غزہ کی تعمیر نو
قاہرہ نیوز کے مطابق ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کی امداد اور تعمیر نو کی نگرانی کے لئے عارضی کمیٹی بنانے کی خاطرمصر رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ مصری تحریک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دنوں کے دوران بار بار غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ کو کنٹرول کرنے کے بیانات کے دوران سامنے آئی ہے۔
اگرچہ مصر سمیت عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کیا ہے مگر امریکی حکومت کا غزہ سے انخلا پر اصرار برقرار ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ تین مراحل پر مبنی سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع ہوگی جس میں غزہ میں موجود باقی ماندہ قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
جہاں تک معاہدے کے تیسرے اور آخری مرحلے کا تعلق ہے تو اس میں غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ یہ بہت بڑا منصوبہ ہوسکتا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو پر 53 ارب ڈالر سے زیادہ کا خرچ آئے گا اور اس پر کئی سال لگیں گے۔
-
حماس کی جانب سے اس ہفتے رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
اس ہفتے تمام یرغمالی رہا ہو جائیں: ٹرمپ کا انتباہ
مشرق وسطی -
تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ مذاکرات ہیں: حماس
غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ...
مشرق وسطی -
امریکہ دھمکیوں کے بجائے اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے:حماس
حماس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نظربند اسرائیلیوں کی زندگیوں کے ...
مشرق وسطی