سعودی مملکت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم، نئے برانڈ کی شناخت کا آغاز
نیا پلیٹ فارم شہری ہوا بازی کی تمام خدمات فراہم کرتا ہے
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور برانڈ کی شناخت کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی تبدیلیوں کا اعلان بدھ کے روز ریاض میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا جن میں ایک تازہ ترین ویب سائٹ بھی شامل ہے۔
ایس پی اے نے اطلاع دی، اجوا نامی نیا پلیٹ فارم شہری ہوا بازی کی تمام خدمات فراہم کرتا ہے جن میں صارفین کے لیے فوری اور مؤثر رسائی کو یقینی بنانا اور متعلقین کے لیے ایک مکمل ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنا شامل ہیں۔
تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور جی اے سی اے بورڈ کے چیئرمین صالح بن ناصر الجاصر، جی اے سی اے کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج، نائب صدور، سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
الدوئیلج نے کہا کہ اجوا پلیٹ فارم کا نعرہ ہے "نئے آفاق کے لیے ایک ساتھ"۔
-
76 ارب ڈالر: سعودی عرب فوجی اخراجات کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک
سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے ساتھ اپنے دورے کو 10 مارچ تک ملتوی کرنے پر اتفاق کرلیا: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ اپنا دورہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: کابینہ نے زمینی ٹرانسپورٹ نظام کو جدید تر اور پائیدار بنانے کے لیے منظوری دے دی
سعودی کابینہ نے مملکت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تر بنانے کے لیے سڑکوں کے مربوط ...
بين الاقوامى