سعودی عرب کا "ڈیزرٹ آبزرور 4" مشق کے حادثے پر کویت سے اظہار یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت خارجہ نے فوجی مشقوں میں متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد مملکت کویت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب مرنے والوں کے خاندانوں اور کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش مند ہے۔

اسی دوران کویتی فوج نے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ الصباح کی ہدایت پر تربیتی مشق "ڈیزرٹ آبزرور 4" کے حادثے کے حالات کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ "کویتی- امریکن" تکنیکی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیم حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔

کویتی وزیر دفاع جب وہ الادیرع کے علاقے میں حادثے کے مقام پر گئے۔ کویتی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور کویت کے درمیان یہ تعاون دونوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور آپریشنل مشقوں اور تربیت میں سکیورٹی اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو لاگو کرنے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size