رونالڈو نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر اور تبصرہ شیئر کردیا، مداح پُرجوش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں خاص طور پر سعودی عرب کے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔ سپورٹس سٹار، جو سعودی النصر کلب کے لیے کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں، نے اتوار کی رات دیر گئے اپنی ’’ ایکس‘‘ پوسٹ میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

سعودی یوم تاسیس

اس پوسٹ پر رونالڈو نے لکھا میں عزت ماٰب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ یوم تاسیس مناتےہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ رونالڈو کے ایکس پر فالوورز کی تعداد 115 ملین سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ریاض میں سعودی ہارس ریسنگ کپ کی تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ تصویر میں 40 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی سفید لباس میں سعودی ولی عہد کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب 22 فروری کو مملکت کے مختلف علاقوں میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے "یوم تاسیس" منایا گیا۔ جہاں بچوں نے روایتی اور مقبول ملبوسات زیب تن کیے اور اس موقع پر خوشی میں گانے گائے۔

یاد رہے رونالڈو نے اس ماہ کے شروع میں اپنی چالیسویں سالگرہ منائی تھی۔ انہوں نے ریٹائر ہونے اور سبز مستطیل کو چھوڑنے کے بعد اپنے مستقبل کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ متعدد فٹ بال سپورٹس کلبوں کے مالک ہوں گے اور ان کا انتظام کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں