سعودی عرب : یورپی یونین کے سفارتخانے نے مملکت کا فاؤنڈیشن ڈے پرجوش طریقے سے منایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے 22 فروری کو منائے جانے والے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر یورپی یونین نے بھی پرجوش طریقے سے خوشی منائی ۔ یورپی یونین کے سفیر کرسٹوفر فرناؤڈ نے سعودی عرب کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات کی طویل تاریخ اور غیرمعمولی پن کے بارے میں گفتگو کی اور کہا 'ہم سعودی قیادت کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جس نے مملکت کو ایک خوشحال اور بااثر مملکت کے طور پر دنیا میں پیش کیا ہے۔'

یورپی یونین کو مملکت کی فاؤنڈیشن ڈے کی تقریبات کی میزبانی پر فخر ہے۔ یہ سعودی عرب کی قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ اس لیے آج قومی تعطیل ہے جو ہمیں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان گہری دوستی کی یاد دلاتا ہے۔

سفیر نے کہا 'دوطرفہ طور پر، علاقائی سطح پر اور بین الاقوامی ایشوز پر مل کر کام کرنے سے دونوں اطراف کے تعلقات میں غیرمعمولی مضبوطی آئی ہے۔ یہ تعلقات قدرتی اور ارتقائی انداز سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔'

یورپی یونین کے سفیر نے اس امر کو نمایاں کیا کہ دونوں ملک تاریخی دوستی اور اقدار کا اشتراک رکھتے ہیں۔ دونوں خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ مقاصد رکھتے ہیں۔ '

یورپی سفیر فرناؤڈ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا 'ہم نے فاؤنڈیشن ڈے کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جو مملکت کی شناخت اور تاریخ کے اعتبار سے انتہائی اہم دنوں میں سے ایک دن ہے۔ یہ بڑا آئیڈیل ٹائم ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو متحد کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج کے اس دن کے لیے جو سعودی عوام کے لیے بڑا اہم ہے اور یہ دن سعودی قوم کو دوبارہ سے اکٹھا کرنے کے لیے بھی بڑا اہم ہے۔ سفارتخانوں اور ہمارے لیے بھی اس کی بہت اہمیت ہے کہ ہم یہاں ہیں۔ اس لیے ہم ان تقریبات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں تاکہ سعودی ورثے، اقدار اور ثقافت کے قریب ہوجائیں اور اس کی اہمیت کا اعتراف کریں۔ '

یوپی یونین کے سفیر نے کہا ہم آج یہاں دریہ میں موجود ہیں ۔ جس کی ایک خاص قدیمی وتاریخی حیثیت ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں مملکت سعودی عرب نے جنم لیا تھا۔ یہ جگہ مملکت کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک کے لیے علامتی حیثیت بھی رکھتی ہے کہ یہاں مملکت کے قدیم ورثے کے آثار ہیں۔ مملکت کا یہ ورثہ میرے دل کے قریب ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں فاؤنڈیشن ڈے کے سلسلے میں اپنی ٹیم اور مہمانوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا۔ کیونکہ ہم یہاں پر سعودی ورثے کو لفظوں میں محسوس کرنے آئے ہیں۔ میرے خیال میں یہ تقریب منعقد کرنے کا غیر رسمی مگر زیادہ دلکش طریقہ ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں