تاریخی شخصیات اور الدرعیہ کی راتوں سے فیشن اخذ کرنے والی سعودی ڈیزائنر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی ڈیزائنر اصائل العتیبی نے سعودی گھڑ سواری کپ 2025 کے چھٹے ایڈیشن کے دوران اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک پرتعیش سکارف کے ساتھ تین مخصوص ڈیزائن پیش کیے۔ قدیم سعودی ورثے اور ثقافت .سے متاثر ہو کر انہوں نے گزشتہ اگست سے اس مجموعے پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اب وہ اس قابل ہو گئیں کہ اعلیٰ ترین اور جدید ترین دستکاری کے ذریعے فنکارانہ شاہکار پیش کرسکیں۔ اصائل العتیبی کے ڈیزائن فخر کے ساتھ شرافت اور خوبصورتی کی عکاسی کر رہے ہیں۔

"غالیہ البقمیہ" سے متاثر ڈیزائن

اصائل العتیبی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے اس تقریب میں اپنے سب سے نمایاں ڈیزائنوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ غالیہ البقمیہ ایک عظیم سعودی خاتون شخصیت تھیں جو جنگوں کے دوران اپنی بہادری اور قیادت کے لیے مشہور تھی۔ غالیہ البقمیہ سے متاثر ڈیزائن پر کام کرنے کے لیے 1,000 سے زیادہ گھنٹے صرف کیے گئے۔ اس ڈیزائن کو سعودی ماڈل کی تصویر کی کڑھائی سے مزین کیا گیا۔ یہ ڈیزائن مملکت کی قدیم روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں سخاوت سے متاثر تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سعودی مہمان نوازی کو نمایاں کیا گیا۔

غالیہ البقمیہ سے متاثر لباس
غالیہ البقمیہ سے متاثر لباس

خالص سونے کی کڑھائی

انہوں نے مزید کہا کہ اکیلا لباس ہی فخر کا نشان نہیں ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں میں ایک پرتعیش سکارف بھی شامل ہے جس میں "خوشبودار" گھوڑی ہے جو عالمی چیمپئن "سلطان العنایۃ" کی بیٹی ہے اور دوحہ میں 2023 کے ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔ اس کی قیمت کا تخمینہ 5 ملین ریال سے زیادہ ہے۔ سکارف کو پرتعیش ہاتھ کی کڑھائی سے ممتاز کیا گیا تھا۔ یہ خاص طور پر وزارت ثقافت کے لیے تیار کیا گیا سکارف ہے۔ اس پر 18 قیراط سونے کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے جو سعودی ثقافت میں خالص نسل کے گھوڑوں کی حیثیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

الدرعیہ نائٹس

وہ بتاتی ہیں کہ اس مجموعے کا دوسرا ڈیزائن "نائٹس آف الدرعیہ" سے خاص طور پر تاریخی طریف محلے سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ اصائل العتیبی نے ہاتھ کی کڑھائی کی تفصیلات کے ذریعے الدرعیہ میں روایتی فن تعمیر کی خوبصورتی کو مجسم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس ڈیزائن میں ایسے لمس شامل تھے جو رات کی سکون کی عکاسی کرتے ہیں اور درختوں کی علامتوں کے ساتھ ساتھ ستارے کی علامت بھی لیے ہوئے ہیں۔ اس لباس پر کام کرنے میں 800 گھنٹے سے زیادہ دیر تک کی ہاتھ کی کڑھائی کی گئی۔

طائف کے گلاب

جہاں تک تیسرے ڈیزائن کا تعلق ہے یہ طائف کے گلاب کی خوبصورتی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ سعودی ثقافت میں نسوانیت اور نفاست کی علامت ہے۔ طائف کے باغات کی رونق اور جادو کی عکاسی کرنے کے لیے دلکش شیڈز میں پرتعیش موتیوں اور گلابی گلاب کی پنکھڑیوں کا استعمال کیا گیاہے۔ اس لباس کو بڑی کاریگری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیار میں 400 گھنٹے سے زیادہ وقت میں باریک ہاتھ کی کڑھائی کی گئی ہے۔ اس ڈیزائن کے ذریعے اصائل نے طائف کی اہمیت کو ایک ثقافتی اور ورثے کے عنصر کے طور پر اجاگر کرنا چاہا ہے۔

اصائل العتیبی نے اپنی بات کے آخر میں کہا کہ وہ ان ڈیزائنوں کے ذریعے سعودی ثقافت کو بین الاقوامی فیشن کی دنیا میں منتقل کرنے اور سعودی تہذیب اور اس کی تاریخی توسیع کا اظہار کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں