شام کی سرحد پر اردنی بارڈر فورسز کی مسلح سمگلروں سے جھڑپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو اردن کی سرحدی افواج کی سمگلنگ میں ملوث مسلح گروہوں سے جھڑپ ہوئی جو شام سے شمالی سرحد عبور کر کے اردن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

جھڑپوں کے نتیجے میں چار سمگلر ہلاک ہو گئے جبکہ باقی افراد شامی علاقے میں واپس چلے گئے۔

بیان کے مطابق سمگلروں نے خراب موسمی حالات اور گہری دھند کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اردنی افواج نے "ان کی دراندازی روکنے کے لیے کارروائی کی۔"

مسلح افواج نے بتایا کہ بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے کر متعلقہ حکام کو منتقل کر دیا گیا۔

ضبط شدہ منشیات کی مقدار ظاہر نہیں کی گئی۔

جنوری میں اردن اور شام نے اپنی سرحد کو محفوظ بنانے، اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے اور داعش کے دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے کام کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ سکیورٹی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔

مغربی اینٹی نارکوٹکس حکام نے کہا ہے کہ کیپٹاگون کے نام سے معروف ایمفیٹامائن قسم کی نشہ آور گولیاں کئی سالوں سے شام میں وسیع پیمانے پر تیار ہو رہی ہیں اور یہ کہ اردن خلیجی ریاستوں میں منشیات کی سمگلنگ کے لیے ایک گذرگاہ ہے۔

اردن کی فوج نے 2023 کے بعد سے شام میں متعدد پیشگی فضائی حملے کیے ہیں جن کے بارے میں اردنی حکام نے کہا ہے کہ ملیشیاؤں اور ان کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا جن پر منشیات کی تجارت سے تعلق کا الزام ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں