قیدیوں کی رہائی مکمل کیے بغیر دوبارہ جنگ شروع کرنا ناقابل تصور ہے : اسرائیلی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی صدر نے کہا ہے' میرے لیے قیدیوں کو گھر واپس لانے کے مقدس مشن کو مکمل کیے بغیر دوبارہ جنگ شروع کرنا ناقابل تصو رہے ' اسرائیل کے صدر کا یہ رد عمل 'شین بیت کی برطرفی کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 'یہ ناممکن نہیں ہے کہ جو کچھ ہمارے سامنے ہو رہا ہے وہ ایک تلخ حقیقت ہے اور ان حقائق سے مسائل کو بہت گہرا کرتا جارہا ہے۔ اس لیے ان پر پریشان نہ ہونا غیر ممکن ہے۔' ان کا یہ بیان شین بیت کے سربراہ کی برخاستگی سے محض چند گھنٹے پہلے سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ کی جانب سے گھریلو سلامتی کے ادارے شین بیت کے سربراہ کوبرطرف کیا جانا ایک بے مثال واقعہ ہے۔

اسی ہفتے کے شروع میں نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔ زمینی فوج بھی غزہ میں بروئے کار لائی جائے گی۔ اس کے بعد اسرائیل نے منگل کے روز ایسا کر دیا۔

جبکہ اسرائیل میں صدر کا عہدہ ایک رسمی نوعیت کا عہدہ ہے۔ مگر حکومتی اقدامات پر ایسا کھلا بیان صدر عام طور پر نہیں دیتا۔ آنے والے دنوں میں ریاستی بجٹ کے لیے ووٹنگ کا مرحلہ بھی سامنے آنے والا ہے۔

متوقع بجٹ میں حکومت نئے ٹیکسز بھی عائد کیے جانے کی تیاری ہے۔ جبکہ نئے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے فنڈز بھی کم کیے جارہے ہیں۔

صدر ہرزوگ نے کہا ' ابھی ہزاروں ریزرو فوجیوں کو جنگ کے لیے بلایا گیا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے ادارے کے سربراہ کی متنازعہ برطرفی کرنا قومی تقسیم حیرت انگیز ہے۔'

انہوں نے کہا ' فیصلہ سازوں کو چیزوں کا بڑی احتیاط کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ صدر نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی موجودگی کے باوجود جنگ شروع کرنے پر تنقید کی۔ خیال رہے درجنوں زندہ اسرائیلی قیدیوں کے علاوہ کئی قیدیوں کی غزہ میں ہی ہلاکت ہو چکی ہے اور ان کی لاشیں اب بھی غزہ میں ہیں۔

جمعرات کے روز ہزاروں اسرائیلیوں نے بارش کی شدت کے علاوہ سخت سردی کے باوجود یروشلم میں اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرین شین بیت کی برطرفی کے خلاف بھی احتجاج کر رہے تھے۔

اٹارنی جنرل گالی اور حکومت کے مشیر کو بھی برطرفی کی دھمکی دی گئی ہے۔ کہا گیا ہے ان کا 'واچ ڈاگ' کا کردارختم کر دیا جائے گا۔

اضحاک ہرزوگ نے کہا ' بد قسمتی سے ہم اس وقت یکطرفہ کارروائیوں کی سیریز دیکھ رہے ہیں۔ میں اس بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہوں۔ اس لیے چاہتا ہوں کہ حکومت سڑکوں پران ہزاروں مظاہرین کی موجودی گا نوٹس لےان کی آواز سنے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں