مغربی کنارے کے فلسطینی 'انتہائی نازک' صورتِ حال سے دوچار ہیں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

"وہ پناہ گاہ، ضروری خدمات اور صحت کی نگہداشت تک رسائی سے محروم ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) تنظیم نے پیر کے روز فلسطینیوں کو درپیش "انتہائی نازک" صورتِ حال کی مذمت کی جو مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی سے بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 21 جنوری سے جب اسرائیلی فوج نے علاقے کے شمال میں فلسطینی مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی شروع کی، تب سے تقریباً 40,000 رہائشی بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج اور حماس کے حکمرانوں کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے دو دن بعد اسرائیلی کارروائی شروع ہوئی۔

علاقے میں کام کرنے والی ایم ایس ایف نے بے گھر فلسطینیوں کی صورتِ حال کو "انتہائی نازک" قرار دیا۔

غیر سرکاری تنظیم نے کہا کہ فلسطینی "مناسب پناہ گاہ، ضروری خدمات اور صحت کی نگہداشت تک رسائی سے محروم ہیں۔ ذہنی صحت کی صورتِ حال تشویشناک ہے۔"

اے ایف پی کو ایک بیان میں اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا، وہ "سکیورٹی کی ایک پیچیدہ حقیقت میں حماس سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف" کارروائی کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا، "آئی ڈی ایف بین الاقوامی قانون کی پیروی اور غیر ملوث افراد کو پہنچنے والے نقصان کو کم از کم کرنے کے لیے ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہے۔"

ایم ایس ایف نے کہا، "اس حد تک جبری نقلِ مکانی اور کیمپوں کی تباہی مغربی کنارے میں "عشروں میں نہیں دیکھی گئی"۔

ایم ایس ایف کے آپریشنز ڈائریکٹر برائس ڈی لا ونگنے نے کہا، "لوگ اپنے گھروں کو واپس جانے سے قاصر ہیں کیونکہ اسرائیلی افواج نے کیمپوں تک رسائی روک دی ہے اور گھراور بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کو یہ روکنا ہو گا اور انسانی ہمدردی کی کارراوائی تیز کرنے کی ضرورت ہے۔"

"آئرن وال" کے نام سے موسوم اسرائیلی کارروائی بنیادی طور پر تین پناہ گزین کیمپوں -- جنین، طولکرم اور نور شمس -- کو نشانہ بنا رہی ہے اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے فروری میں کہا تھا کہ یہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، "میں نے (فوجیوں) کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سال کے لیے خالی کردہ کیمپوں میں طویل قیام کے لیے تیار رہیں اور مکینوں کی واپسی یا دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہ دیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں