خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید خسارے کا رجحان آج پیر کے روز بھی جاری رہا۔ یہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے اثرات کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔
دبئی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس مقامی وقت کے مطابق صبح 9:24 تک 5.96% نیچے آ کر 4656.02 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ابوظبی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے ابتدائی سیشنوں میں انڈیکس 4.18% کم ہو کر 8801.8 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ادھر سعودی عرب میں اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس "TASI" 3.48% کم ہو کر 10692.15 پوائنٹس کی سطح تک نیچے آ گیا۔
قطر اسٹاک انڈیکس میں 2.19% کی کمی واقع ہونے کے بعد انڈیکس 9587 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کویت میں کاروبار کے ابتدائی دوراینے میں اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 0.93% کم ہو کر 8030.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بحرین میں اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 0.1% کی کمی آئی اور انڈیکس 1917.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج ایشیا اور پیسیفک علاقے کی اسٹاک مارکیٹوں میں خوف اور بے چینی کی لہر چھائی رہی۔ اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کردہ کسٹم ٹیرف (محصولات) ہے۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد آج پیر کے روز مشرق بعید کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں 12% کی کمی ہوئی جو گذشتہ 16 برسوں کا ریکارڈ ہے۔ تھائی لینڈ اسٹاک مارکیٹ میں 9.7%، شینگن میں 8.7%، ٹوکیو میں 6.4%، شنگھائی میں 6.3% اور سیؤل میں 4.9% کی کمی واقع ہوئی.
-
نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیرف معاملات پر تبادلہ خیال: اسرائیلی حکام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے سلسلے میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی امریکہ آمد: ٹیرف نافذ
ملاقات میں غزہ جنگ اور اسرائیلی قیدیوں پر بھی بات ہو گی
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے ٹیرف سے بچ جانے والا اکلوتا امریکی کاروباری شخص کون ہے اور اس نے کتنا منافع کمایا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ بدھ کو "آزادی کا دن" کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کی ٹیرف ...
بين الاقوامى