تہران کے حمایت یافتہ گروپ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کی جانب دو ڈرونز لانچ کیے جو اردن میں گر کر تباہ ہو گئے۔ حوثی ترجمان یحییٰ السریع نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے دو "یافا " ڈرونز کے ذریعے اسرائیل میں دو فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے ایک اردن میں جا گرا۔
العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے لانچ کیا گیا ڈرون اردن کے علاقے ماعین میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یمنی ڈرون اردن کے ایک غیر آباد جنگلاتی علاقے میں گرا۔ دوسری طرف اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے آنے والے ایک ڈرون کو سرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔
القيادة المركزية الأميركية: الحاملة ترومان تواصل عملياتها العسكرية كالمعتاد ضد #الحوثي#قناة_العربية pic.twitter.com/8jIsHhnKaw
— العربية (@AlArabiya) April 11, 2025
اردنی مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ جمعہ کی شام اردنی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ایک نامعلوم ڈرون اردن کی حدود میں مأدبا گورنری کے علاقے ماعین میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ایک ذمہ دار فوجی ذریعے نے کہا طیارے سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے جنگلاتی علاقے میں آگ لگ گئی۔
ذریعہ نے اشارہ کیا کہ اردن کی مسلح افواج اور سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیموں نے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ آگ کو بجھایا اور آبجیکٹ کی نوعیت اور ماخذ کی تصدیق کے لیے گرنے کے مقام پر تکنیکی معائنہ شروع کردیا۔
حوثیوں کے خلاف امریکی آپریشن
واضح رہے حوثی گروپ نے گزشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسرائیل میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا تھا اور بحیرہ احمر میں دو امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا۔
یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول علاقوں کو واشنگٹن کی طرف سے تقریباً روزانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان حملوں کی مہم 15 مارچ سے شروع کی گئی ہے۔
-
صنعاء : حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ...
بين الاقوامى -
حوثیوں جیسی تنظیموں کی حمایت کرنے والے کسی فریق کو برداشت نہیں کریں گے: سینٹ کام
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے فریق کو برداشت نہیں کرے گا جو حوثیوں ...
بين الاقوامى -
یمن کے پانچ شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
امریکی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب یمن میں صنعاء، ذمار، عمران، الحدیدہ اور ...
بين الاقوامى