سعودی عرب: ایک سال میں سعودی عرب میں سینما ٹکٹوں کی آمدنی 845 ملین ریال سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے فلم کمیشن نے اپنی 2024ء سعودی باکس آفس رپورٹ جاری کی ہے جس میں تیز رفتار کارکردگی اور نمو کے اشاریوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ یہ ترقی سعودی ویژن 2030 ءکے اہداف کے مطابق مملکت میں سینما کے عروج کی عکاسی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2024ء کے لیے باکس آفس کی کل آمدنی تقریباً 845.6 ملین ریال تک پہنچ گئی جس میں سال کے دوران 17.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔اوسط ٹکٹ کی قیمت 48.2 ریال رہی۔ اس دوران سعودی عرب بھر میں سینما گھروں میں 504 فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

رپورٹ میں سعودی فلموں کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں 18 سعودی فلموں کی نمائش کی گئی۔ اس دوران 1.4 ملین ٹکٹوں کی فروخت اور 56.8 ملین ریال کی آمدن ہوئی۔ یہ باکس آفس پر بڑھتی ہوئی مقامی موجودگی اور قومی مواد میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ شعبہ 2024 میں 64 سینما گھر چلائے گا جو 10 مختلف خطوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کی مشترکہ 630 اسکرینیں ہیں۔ یہ سنیما کلچر کے پھیلاؤ کو فروغ دینے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے سنیما کے مواد تک رسائی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آمدن میں اضا نے اس شعبے میں براہ راست اور بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔اندازوں کے مطابق فلم انڈسٹری 2024 تک 5,000 سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی، جن میں پیداوار، تقسیم، نمائش، مارکیٹنگ، اور تکنیکی خدمات شامل ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اتھارٹی 2025 ءکے لیے متعدد اقدامات نافذ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جن میں مقامی پروڈکشن کے لیے نئے فنڈنگ پروگرام شروع کرنا، مملکت میں مقامی اور بین الاقوامی فلمی میلوں کے دائرہ کار کو بڑھانا اور عالمی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں