امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان "سام ویر برگ" نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی متوقع دو روزہ خلیجی دورے کے دوران سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سلامتی، دفاع، توانائی، سرمایہ کاری اور باہمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اسٹریٹیجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ اس دوران مختلف فریقوں کے ساتھ امریکی مفادات اور خطے میں واشنگٹن کی نئی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ "اکسیئس" نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی قیادت صدر ٹرمپ کے ساتھ ریاض میں سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس کے دوران ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکی حکمتِ عملی، علاقائی امور میں امریکی شمولیت کا دائرہ کار اور پالیسی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو کئی علاقائی سکیورٹی خدشات اور توانائی کے تحفظ سے متعلق عالمی دباؤ کا سامنا ہے، اور امریکہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں اپنے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی چاہتا ہے۔
-
سعودی ولی عہد اور شاہ بحرین کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ...
مشرق وسطی -
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے ...
مشرق وسطی -
سعودی قیادت کی جانب سے پوپ لیون کو پاپائے روم کا منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغام
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن ...
مشرق وسطی