ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں 'ہیومین' کا آغاز
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 'پبلک انوسٹمنٹ فنڈ' کے زیر ملکیت مصنوعی ذہانت کی کمپنی 'ہیومین' کا آغاز کیا ہے۔ اس امر کا اظہار سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے پیر کے روز کیا ہے۔
'ایس پی اے' کے مطابق وسیع تر مصنوعی ذہانت کے ماحول میں سرمایہ کاری کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی حامل ٹیکنالوجیز اور ان کا انتظام کمپنی کے مشن میں شامل ہے۔
ولی عہد کی سربراہی میں 'ہیومین' نامی جدید ترین مصنوعی ذہانت کی سربراہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔ جس کے تحت مصنوعی ذہانت کے ماڈلز اور ایپلی کیشنز پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں عربی زبان کے لینگوئج ماڈلز بھی اس میں شامل کیے گئے ہیں۔
ہیومین' کا مقصد مقامی، علاقائی و عالمی صلاحیتوں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مضبوط کرنا ہے۔ تاکہ ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع کے لیے راہ ہموار ہو۔
خیال رہے 'پی آئی ایف' اور دیگر کئی کمپنیاں سٹریٹیجک سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی معیشت اور نوجوان مصنوعی ذہانت میں مقامی مہارت ، تحقیق اور جدت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے میدان میں 'پی آئی ایف' کا مقصد سعودی عرب کو عالمی میدان میں مسابقتی کھلاڑی کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ جو اقتصادی ترقی اور تنوع کے لیے مملکت کے وسیع تر اہداف کے مطابق ہے۔
خیال رہے سال 2024 کے گلوبل مصنوعی ذہانت انڈیکس میں مملکت کی مصنوعی ذہانت کے لیے حکمت عملی عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔
'ہیومین' ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت ہارڈویئر سے مختلف اقدامات کو مربوط کیا جائے گا۔ نیز صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد ملے گی۔ تاکہ توانائی، صحت، مینوفیکچرنگ اور مالیاتی شعبوں میں مربوط ڈیجیٹل اکانومی حل فراہم کیا جا سکے۔
'ہیومین' کا مقصد املاک کی حفاظت کے ذریعے مقامی جدت کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ سرمایہ کاری و ہنر کو سعودی عرب کی طرف راغب کیا جا سکے۔
-
ایمیزون کی حمایت یافتہ سکیل اے آئی سعودی عرب میں دفتر کھولے گی
خلیجی ریاستوں کی اقتصادی تنوع کے لیے مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری
مشرق وسطی -
ماضی کے جھرکوں سے: آٹھ دہائیوں پر محیط سعودی امریکہ تعلقات
گذشتہ 80 برسوں میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاع، تجارت، تعلیم، سیاحت اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
ریاض : سعودی عرب اور خلیجی قیادت ٹرمپ کے ساتھ 10 امور پر بات کرے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ یہ دوسری بار کرسی ...
مشرق وسطی