سلطنت عُمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعيدی نے فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ کے ساتھ فلسطینی مسئلے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس امر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ ایک جامع سیاسی تصفیہ عمل میں لایا جائے جو بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہو۔
عمانی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں شخصیات نے فلسطینی قومی صف بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور عرب دنیا کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس کا مقصد فلسطینی قوم کے عزم و استقلال کو تقویت دینا اور ان کے جائز قومی اہداف کی حمایت کرنا ہے۔
یہ ملاقات عرب لیگ کے 34 ویں سربراہی اجلاس اور پانچویں عرب اقتصادی و سماجی ترقیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جن کا انعقاد عراقی دار الحکومت بغداد میں ہوا۔
-
بغداد: انتونیو گوتریس کی غزہ میں "مستقل جنگ بندی کی اپیل"
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں "مستقل جنگ بندی" کی اپیل کی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں انسانی محاصرے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کریں گے: سپین
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ پر عائد اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کا اختیار دیا جانا چاہیے : محمود عباس
فلسطینی صدر محمود عباس نے زور دے کر کہا ہے کہ "حماس کو غزہ پر اپنی حکمرانی اور ...
مشرق وسطی