حزب اللہ کے یاطر کمپلیکس کے کمانڈر کا خاتمہ کر دیا : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جنوبی لبنان میں گزشتہ روز ہونے والی فضائی حملوں کے بعد، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے بدھ کے روز "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوج نے حزب اللہ کے "یاطر کمپلیکس کے کمانڈر" کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کمانڈر، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق، حالیہ دنوں میں اس کمانڈر نے یاطر کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کی کوشش کی تھی، جو کہ فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے قصبے یاطر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں حزب اللہ کا ایک رکن، جو موٹر سائیکل پر سوار تھا، ہلاک ہو گیا۔ اس بات کی اطلاع العربیہ کے نمائندے نے دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں