حرمین ٹرین: جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ہر گھنٹے بعد روانگی
اس ٹرین کا مقصد زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور حج سیزن میں سروس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے
سعودی ریلوے حج سیزن 1446 ہجری کے لیے اپنے آپریشنل پلان کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سٹیشن سے مکہ مکرمہ کے سٹیشن تک تقریباً ہر گھنٹے بعد حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر شامل ہے۔ یہ ٹرین سب زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور حج کے مصروف سیزن کے دوران سروس کی کارکردگی کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی ریلوے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس سیزن کے لیے اپنے آپریشنل پلان کے تحت 4700 سے زیادہ ٹرین سفر چلائے جائیں گے۔ یہ ٹرین دنیا کی تیز ترین برقی ٹرینوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچتی ہے۔ یہ ہوائی اڈے سے مکہ مکرمہ تک کے سفر کا وقت ایک گھنٹے سے بھی کم میں طے کرتی ہے۔
ایئر پورٹ کے سٹیشن سے مکہ مکرمہ تک سفر کی تعداد میں یہ اضافہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ پر جاری آپریشنل عروج اور آنے والے حجاج کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حرمین ٹرین کا سفر متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر رہا ہے تاکہ آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے اور حجاج کرام کی نقل و حمل میں حفاظت اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات حاصل کیے جا سکیں۔
-
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے حج انتظامات کا جائزہ لیا
سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہمارے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے کہ ہم حج کے موقع پر حفاظت و ...
حج -
حج سیزن کے لیے 11 فضائی ایمبولینس طیارے اور 13 ہیلی پیڈ فعال، فول پروف ہنگامی طبی خدمات
سعودی عرب کے ادارے ہلال احمر نے حج 1446ھ کے لیے اپنی آپریشنل منصوبہ بندی کے تحت ...
حج -
مکہ مکرمہ: تین لاکھ سے زائد کمروں پر مشتمل قیام گاہیں حجاج کے استقبال کے لیے تیار
مکہ مکرمہ میں واقع مہمان نوازی کی سہولیات میں لائسنس یافتہ کمروں کی تعداد تین لاکھ ...
حج