لفتھانزا ایئرلائن 23 جون کو اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

چار مئی کے بعد سے ایئرلائن کئی دفعہ پروازیں معطل کر چکی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی کے لفتھانزا ایئرلائن گروپ نے جمعہ کو کہا کہ وہ 23 جون کو تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا جو موجودہ علاقائی تنازعہ کے درمیان گذشتہ ماہ کے اوائل میں معطل کر دی تھیں۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا، اس فیصلے سے لفتھانزا، آسٹریا، سوئس، برسلز ایئر لائنز یورونگز، آئی ٹی اے اور لفتھانزا کارگو متأثر ہوں گے لیکن "آپریشنل وجوہات کی بناء پر" انفرادی ایئر لائنز صرف "آہستہ آہستہ" اپنی خدمات دوبارہ شروع کر سکیں گی۔

گروپ نے مزید کہا، "یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورتِ حال کے وسیع تجزیئے اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کاری پر مبنی ہے۔"

گروپ نے چار مئی کو حوثی باغیوں کے راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ پر اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں اور اس کے بعد سے کئی بار معطلی میں توسیع کی گئی۔

یہ میزائل تل ابیب کے بین گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک کار پارک کے قریب گرا اور اس سے چھے افراد زخمی ہوئے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی میزائل ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں ایسے کئی حملوں کی اطلاع دی ہے جن میں سے زیادہ تر میزائل روک لیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں