حج 1446ھ: سعودی عرب میں صحت کی خدمت کا جذبہ، 5 ہزار رضاکاروں کی شرکت
وزارتِ صحت کا عزم: معیاری طبی سہولیات اور قومی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں، جو مملکت کی جانب سے مہمانانِ خدا کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ رضاکار "صحت کے شعبے کی تبدیلی" اور "مہمانانِ رحمٰن کی خدمت" جیسے پروگراموں کے تحت سرگرم رہے، جو سعودی ویژن 2030 کے اہم ستون تصور کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد صحت کے شعبے میں رضاکاروں کی تعداد بڑھانا اور ان کے کردار کو مؤثر بنانا ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق، ان طبی رضاکاروں نے تین بنیادی شعبوں میں معاونت فراہم کی:
1. احتیاطی خدمات
2. علاج معالجے کی سہولیات
3. معاون طبی خدمات
یہ خدمات حرمین شریفین کے مختلف مقامات پر فراہم کی گئیں، جن میں مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ شامل ہیں۔ رضاکاروں نے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ مرکزِ رضاکارانہ صحت کے ذریعے قومی مہارتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف صحت کے نظام کو تقویت دے رہی ہے، بلکہ رضاکارانہ جذبے کو بھی فروغ دے رہی ہے، تاکہ ان رضاکاروں کی شمولیت قومی تقریبات اور اہم مواقع پر مزید مؤثر ہو۔
-
دنیا بھر کے 238 شہروں سے 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کا استقبال کیا گیا: وزیر حج
"نسک" ایپ میں جدید خدمات، بجلی اور پانی کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ، لاکھوں حاجیوں ...
حج -
مناسکِ حج کے دوران مشاعرِ مقدسہ میں بجلی کی فراہمی میں 75 فیصد اضافہ: ڈاکٹر توفیق الربیعہ
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ...
حج -
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
حج کا آخری مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی مشاعر مقدسہ کی عارضی خیمہ بستی وادی منیٰ ...
حج