حج 2025 : شہداء و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی خدمت جاری ، وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ مسلح افواج کے شہداء و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ان کی یہ امداد عسکری امور کے توسط سے جاری ہے۔
انسانی بنیادوں پر جاری امدادی پروگرام سے سعودی قیادت کی شہریوں کے لیے فکر مندی کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام کے تحت شہداء و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو نفسیاتی، طبی و سماجی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔ نیز وزارت داخلہ ان کے لیے حج کے خصوصی انتظامات کا اہتمام کرتی ہے۔
ابراہیم بن عبدالکریم دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے تھے۔ نیز ان کے دو بھائی شہید ہوئے ہیں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کا کہنا ہے کہ امدادی پروگرام سے اہلکاروں کے اہل خانہ کو مملکت کی ان کے ساتھ موجودگی کا احساس و یقین ہوتا ہے۔
ابراہیم نے کہا وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی سربراہی میں ہونے والی کوششیں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مملکت کی وابستگی کا مظہر ہیں۔
شہداء اور زخمی خاندانوں کی دیکھ بھال سے 14 سال سے وابستہ چیف سارجنٹ سلیم القحطانی نے بتایا کہ شہداء کے بچوں کی دیکھ بھال مسلسل جاری ہے۔ میں نے ان بچوں کو بڑے ہوتے دیکھا ہے۔ ان میں سے بعض اب ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ نیز پروگرام کے تحت رواں سال حج کی ادائیگی بھی کی ہے۔
مملکت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی عزت و تکریم کے لیے سعودی عرب میں امدادی پروگرام کا سلسلہ سعودی عرب کی قیادت میں جاری ہے۔ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے اس پروگرام سے مملکت کے نقطہ نظر کا اظہار ہوتا ہے۔
-
سعودی عرب : ام القریٰ یونیورسٹی عازمین حج کے لیے آگاہی و تربیت کا مرکز بن گئی
جب مکہ میں لاکھوں عازمین فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے تو ان کے لیے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : یونیورسٹی کے استاد کا چاقو کے واروں کے ذریعے بہمیانہ قتل
قاتل فوری طور پر مصر فرار ہونے کی کوشش میں تھا، مگر سیکیورٹی اداروں نے روانگی سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : جون کے وسط سے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی
محکمہ افرادی قوت نے کام کے اوقات کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
مشرق وسطی