متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کیلئے 2100 ٹن امدادی سامان روانہ
اماراتی جہاز اشدود بندرگاہ پہنچ گیا،امدادی سامان 123 ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کیا جائے گا
متحدہ عرب امارات نے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری "الفارس الشهم 3" مہم کے تحت غزہ کے لیے 2100 ٹن انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سامان روانہ کیا ہے، جو حالیہ دنوں میں پہنچنے والا ایک بڑا امدادی قافلہ ہے۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امدادی جہاز اشدود بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جہاں سے اس کا سامان 123 ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں آٹا، بچوں اور خواتین کے لیے ضروری اشیاء، خوراک کے پیکٹ اور دیگر فوری انسانی ضروریات کی اشیاء شامل ہیں، جن کا مقصد غزہ کے شہریوں کی زندگی میں درپیش سنگین مشکلات کو کم کرنا ہے۔
سہارا تلاش کرتے ہزاروں فلسطینی
یہ امداد ایسے وقت میں پہنچائی جا رہی ہے جب جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں واقع "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" کے مرکز پر خوراک لینے کے لیے ہزاروں فلسطینی جمع ہوئے۔ مناظر میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ شہری کس قدر بے سروسامانی میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں، گویا انسانی ریلا کسی امید کے سہارے امڈ آیا ہو۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق صرف گزشتہ روز 127 فلسطینی امداد حاصل کرنے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ امدادی نظام شروع ہونے کے بعد دو ہفتوں میں روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
ناروے کی ایک بڑی امدادی تنظیم "نارویجن ریفیوجی کونسل" کے سیکرٹری جنرل یان ایگلینڈ نے امداد کی تقسیم کے اس انداز کو انسانی امداد کے بنیادی اصولوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے "بھوک کے کھیل" سے تشبیہ دی ہے۔ ایسی کہانیاں جہاں لوگ خوراک کے لیے بھاگتے ہیں اور جان کی بازی ہار دیتے ہیں۔
آج بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر نیٹزاریم محور پر امداد کے حصول کے لیے جمع شہریوں پر فائرنگ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے اور 90 زخمی ہوئے۔ یہ چوکی غزہ کو شمال اور جنوب میں تقسیم کرتی ہے۔
-
غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوامِ متحدہ میں رائے شماری، امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت
قبل ازیں امریکہ سلامتی کونسل کی قراردادیں ویٹو کرتا رہا ہے
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ ’فاقہ کشی جنگی جرم‘ ہے: سویڈن
28 اپریل 2025 کو شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیا میں فلسطینی ایک خیراتی باورچی خانے ...
بين الاقوامى -
امدادی مرکز کے قریب 13 فلسطینی جاں بحق .... غزہ میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر منقطع
مئی کی 27 تاریخ کو امدادی مراکز کے نظام کے آغاز سے اب تک 140 فلسطینی شہید اور ...
مشرق وسطی