جمعے کی صبح ایران کی جانب سے ایک سلسلے وار میزائل حملوں کے بعد، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف سے حملے کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے اسرائیلی علاقوں کی جانب داغے گئے میزائلوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اور فوج ان خطرات کو روکنے کی کارروائی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔
حیفا، تل ابیب اور شمالی علاقے بھی متاثر
العربیہ کی نمائندہ کے مطابق، اسرائیلی دفاعی نظام نے حیفا، تل ابیب، جنوبی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بیت المقدس اور ایلات میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ ایک میزائل حیفا کی بندرگاہ کے قریب آ کر گرا۔ ان کے مطابق 25 سے 30 کے درمیان میزائل اسرائیل کے مختلف جنوبی و شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے۔
ادھر اسرائیلی ایمبولینس سروس نے تصدیق کی کہ اب تک 27 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔
حیفا میں وزارتِ داخلہ کے قریب حملہ
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب، نقب، حیفا اور بئر سبع میں شدید مادی نقصان ہوا ہے، اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک میزائل حیفا میں وزارتِ داخلہ کے ہیڈکوارٹر کے قریب آ گرا۔
ایرانی ذرائع نے بتایا کہ حیفا میں ایک "اسٹریٹجک ہدف" کو نشانہ بنایا گیا، جس کا تعلق ایک سرکاری مقام سے تھا، یہ بات اسرائیلی میڈیا نے بتائی۔
پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ "حملوں کی 17 ویں لہر میں انتہائی طویل اور وزنی میزائلوں سے مشترکہ حملہ کیا گیا۔"
سنگین غلطی
ایرانی رہبر علی خامنہ ای نے "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ "صہیونی نظام نے ایک سنگین غلطی کی ہے، جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔"
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آج صبح ایک میزائل بئر سبع کے علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
رژیم صهیونیستی اشتباه بزرگی کرد، خطای بزرگی کرد، غلطی کرد و عواقب آن، او را بیچاره خواهد کرد، به توفیق الهی.
— KHAMENEI.IR | فارسی 🇮🇷 (@Khamenei_fa) June 20, 2025
بیچاره خواهید شد | תהיו אומללים. #الله_اکبر pic.twitter.com/aemW3IhXbV
اس وقت بھی ایرانی رہبر نے کہا تھا کہ "اب اسرائیل ایران پر اپنے حملوں کی قیمت چکا رہا ہے"۔
یاد رہے کہ بئر سبع کے علاقے میں جمعرات کے روز بھی ایک سلسلہ وار میزائل حملے ہوئے تھے جن میں سوروکا اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایرانی میزائل حملے آزور اور رامات گان کے علاقوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں، جو تل ابیب کے قریب واقع ہیں، اور ان حملوں میں 271 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بات اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتائی۔
واضح رہے کہ 13 جون سے اسرائیل نے ایران پر متعدد فضائی حملے اور بم باری شروع کی ہے، جن میں فوجی اڈوں، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز، اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں درجنوں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور تقریباً 14 جوہری سائنس دانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
-
ایران کی اسرائیل کے اندر نجی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے جاسوسی کی کوشش!
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری غیر معمولی جنگ کے تناظر میں، ایران نے اسرائیل کے ...
مشرق وسطی -
یورپی طاقتیں اسرائیل جنگ پر ایران کو سفارتی حل پیش کریں گی: میکرون
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں ایران کو ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی وزیر دفاع کی خامنہ ای کے قتل کی دھمکی .... نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کی جانب سے جمعرات کے روز ایرانی رہبر علی خامنہ ای ...
مشرق وسطی