کویت میں مجالسِ عزا کے انعقاد سے متعلق نئی ہدایات طے کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے "کمیٹی برائے مجالس عزاء" نے نائب اول وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف سے ملاقات کی جس میں عزاداری کے شعائر کے احترام اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط پر اتفاق کیا گیا۔
ان ضوابط کے مطابق گھروں میں مجالس کے انعقاد کی اجازت ہوگی تاہم شرکاء کی تعداد 50 افراد سے زیادہ نہیں ہوگی۔ گھر سے باہر ہجوم یا لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح مالی یا غیر مالی عطیات کو مجالس کے انتظامات میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا کہ عاشورہ کے بعد مجالس کو سکولوں میں جاری رکھنے یا دوبارہ اپنی مقررہ جگہوں پر منتقل کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ حدودِ احاطہ سے باہر کوئی سرگرمی نہ ہو اور باہر لاؤڈ اسپیکر استعمال نہ کیے جائیں۔ سکولوں میں کھانے کی تیاری کی اجازت بھی دی گئی ہے، تاہم اس کے لیے مکمل سکیورٹی اور سیفٹی تقاضے پورے کرنا لازمی ہوگا۔
مساجد میں منعقد ہونے والی مجالس کو پورے دن کی اجازت دی گئی ہے تاہم اختتام شام 9 بجے سے پہلے کرنا ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ سکولوں، امام بارگاہوں، مساجد اور گھروں میں مجالسِ عزا کے انعقاد کا مکمل اختیار صرف وزارتِ داخلہ کو حاصل ہوگا۔ نیز محرم کے ابتدائی دس دنوں میں امام بارگاہوں کو عام عوام کے لیے کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ آن لائن براہِ راست نشریات کی سہولت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ مخصوص سکیورٹی اقدامات کے تحت "محفوظ سکولوں" کو مجالسِ عزا کے متبادل مقامات کے طور پر فراہم کیا جائے گا تاکہ موجودہ علاقائی حالات میں شرکاء کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کویتی قیادت علاقائی صورتحال کے باوجود عزاداری کے پرامن اور باوقار انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔اس مقصد کے لیے محفوظ مقامات کی فراہمی اور مقررہ ضوابط پر عملدرآمد کو لازم قرار دیا۔
-
اشاعتِ خصوصی: اسرائیل اورامریکہ کے حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو 'بہت پیچھے'دھکیل دیا
سابق وزیرِ دفاع کی العربیہ سے گفتگو
بين الاقوامى -
جوہری تنصیبات کو "شدید نقصان" پہنچا ہے : ایرانی وزارت خارجہ
ایسے وقت میں جب نئی انٹیلی جنس رپورٹوں میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی ...
بين الاقوامى -
ایران اسرائیل جنگ بندی کے پس پردہ حقائق .… واشنگٹن کی شرائط تہران کو کس نے پہنچائیں ؟
ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے ...
بين الاقوامى