غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی کی میونسپلٹی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کو تقریباً ایک ہفتے سے پانی کی مکمل بندش کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج انہیں بمباری سے متاثرہ پانی کے کنوؤں کی مرمت کے لیے رسائی نہیں دے رہی ہے۔ میونسپلٹی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل ہماری ٹیموں کو شہر کے مشرق میں کچھ پانی کے کنوؤں کی مرمت کے لیے پہنچنے سے روک رہا ہے۔
پانی کی شدید قلت کا بحران
میونسپلٹی نے یہ بھی کہا کہ مشرقی غزہ میں ہزاروں خاندانوں کو تقریباً ایک ہفتے سے پانی بالکل نہیں مل رہا ہے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور جاری نقل مکانی کے درمیان پانی کی شدید قلت کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ رہائشیوں کو پانی کے حصول میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے۔
میونسپلٹی نے اسرائیلی فوج پر پانی صاف کرنے کے ایک پلانٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ یہ سب اس وقت کیا گیا جب رہائشیوں کو مشکل انسانی حالات اور بنیادی خدمات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
-
غزہ معاہدے کے مذاکرات کے ساتھ فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی: اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار
ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ...
مشرق وسطی -
غزہ کے امدادی مراکز پر فائرنگ، ٹرمپ سے مداخلت کرنے کو کہا ہے: ایردوآن
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ کے ...
مشرق وسطی -
غزہ حملے میں دو امریکی امدادی کارکنان زخمی: جی ایچ ایف
امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ جی ایچ ایف نے کہا کہ ہفتے کے روز جنوبی غزہ میں اس ...
مشرق وسطی