صورت حال انتہائی خطرناک ہے: نیتن یاہو کا اسرائیلی دروزوں کو شامی سرحد عبور کرنے سے متعلق

اسرائیل میں ہمارے دروز بھائی شام میں اپنے بھائیوں کی حفاظت کے لیے اسرائیلی فوج پر بھروسہ کر سکتے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دروز سے شام کی سرحد عبور نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جب فوج نے مجدل شمس کے علاقے میں سرحدی باڑ عبور کرنے کے واقعات کی نگرانی کی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں دروز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اسرائیل کے شہری ہیں، سرحد عبور نہ کریں، ایسا کرنے سے آپ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، آپ مارے جا سکتے ہیں اور آپ کو اغوا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سویدا میں صورتحال اور جنوب مغربی شام میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ آپ اسرائیلی فوج کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں لہذا میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائی اور فوج کو اپنا کام کرنے دیں۔

نیتن یاہو اس پیش رفت کے باعث اپنی عدالتی سماعت کو مختصر روانہ ہوگئے تھے۔ اس دوران سویدا میں ایک نازک جنگ بندی کی بات بھی ہو رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دیا کہ جنوب مغربی شام میں صورتحال "انتہائی خطرناک" ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے شام کو دردناک حملوں کی دھمکی دی اور کہا ہے کہ دمشق میں پیغامات کا وقت ختم ہو گیا ہے اب دردناک حملے ہوں گے ۔ اسرائیلی فوج سویدا میں دروز پر حملہ کرنے والی افواج کو ان کی مکمل دستبرداری تک تباہ کرنے کے لیے طاقت کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے اسرائیل میں دروز سے مخاطب ہوتے ہوئے وضاحت کی کہ اسرائیل میں ہمارے دروز بھائی شام میں اپنے بھائیوں کی حفاظت کے لیے اسرائیلی فوج پر بھروسہ کر سکتے ہیں، وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے بطور وزیر دفاع نے یہ عزم کیا ہے اور ہم اسے پورا کریں گے۔ کاٹز نے بعد میں مزید کہا کہ دمشق میں دردناک حملے شروع ہو گئے ہیں۔

بدھ کو اسرائیلی حملوں کی ایک سیریز نے دمشق میں چیف آف سٹاف کے ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کے گرد و نواح کو نشانہ بنایا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دمشق کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ سویدا میں گزشتہ دنوں کے دوران قبائل اور مقامی دھڑوں کے درمیان خونی جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں