العربیہ چینل کے تمام آپریشنز مکمل طور پر ریاض منتقل

سیاسی و اقتصادی منظرنامے کے قلب میں العربیہ کی موجودگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

العربیہ چینل نے اپنی تمام ادارتی، انتظامی اور آپریشنل سرگرمیوں کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ آج سے چینل اپنی روزمرہ نشریات ریاض کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہیڈکوارٹر سے انجام دے گا۔

العربیہ نیٹ ورک نے دبئی سے مرحلہ وار منتقلی کا آغاز 2021ء میں کیا تھا، جس کے بعد نومبر 2023ء میں الحدث نیوز چینل کی مکمل منتقلی عمل میں آئی۔ اس حکمت عملی کو آئندہ برسوں میں تیز تر ترقی کے ایک مؤثر موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

العربیہ نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ممدوح المہینی نے مکمل منتقلی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ اور فیصلہ کن تبدیلی قرار دیا۔ اُن کے مطابق "یہ محض جغرافیائی تبدیلی نہیں بلکہ ایک معیار ساز قدم ہے جس نے العربیہ کو خطے کے سیاسی و اقتصادی مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس سے ہمیں جدید انفراسٹرکچر، ماہر افرادی قوت اور مزید ترقی و جدت کے مواقع میسر آئیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحدث چینل کی منتقلی اس ویژن کی عملی مثال ہے، جس نے ادارتی معیار اور کوریج کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی۔

2003ء میں نشریات کی دنیا میں آنے والے العربیہ نیوز نیٹ ورک اس وقت عالمی سطح پر مؤثر موجودگی رکھتا ہے، جہاں اس کے نامہ نگار اور دفاتر دنیا اور عرب دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سرگرم عمل ہیں۔ اپنے پہلے دن سے ہی العربیہ نے ناظرین کو درست، معتبر اور بامعنی معلومات فراہم کرنے کے مشن کو اپنایا ہے۔ "زیادہ جانیں" کے نعرے کے تحت یہ نیٹ ورک فکری روشنی، پیشہ ورانہ خبروں اور عوامی دلچسپی کے صحافتی مواد کی فراہمی کا تسلسل قائم رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں