امریکی ایلچی اسرائیل روانہ، غزہ میں انسانی امداد کے ادارے کا دورہ بھی کرسکتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی ویب سائٹ "ایکسیوس" نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف غزہ پٹی میں انسانی بحران پر بات چیت کے لیے اسرائیل کا سفر کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ وٹکوف غزہ پٹی کا بھی سفر کر سکتے ہیں اور غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔

وٹکوف سے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقات کی توقع ہے تاکہ غزہ پٹی میں انسانی صورتحال اور ممکنہ حل پر بات چیت کی جا سکے۔

ایک امریکی اہلکار نے "ایکسیوس" کو بتایا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ غزہ کے شہریوں کو مزید امداد کیسے فراہم کی جا سکتی ہے۔ امریکی ویب سائٹ نے وضاحت کی کہ یہ وٹکوف کا اسرائیل کا تقریباً چھ ماہ میں پہلا دورہ ہوگا۔

یہ دورہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں تعطل اور پٹی میں تباہ کن انسانی بحران کے درمیان ہو رہا ہے۔ عبرانی چینل 12 کے مطابق وٹکوف آج جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور دیگر سینئر اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ممکنہ حل تلاش کیے جا سکیں۔ دوسری جانب عبرانی چینل 15 نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ وٹکوف کا اسرائیل کا دورہ غزہ پٹی میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں