اسرائیلی حکومت کا اٹارنی جنرل کی برطرف کے حق میں ووٹ

عدلیہ کے ساتھ تعطل میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی کابینہ نے پیر کے روز متفقہ طور پر ملک کی اٹارنی جنرل کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس اقدام سے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور عدلیہ کے درمیان جاری دیرینہ تعطل میں اضافہ ہوا ہے جسے ناقدین ملک کے جمہوری اداروں کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے معاملے کی قانونی حیثیت پر غور کرنے کے لیے اس اقدام کو منجمد کر دیا۔

نیتن یاہو اور ان کے حامیوں نے اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منتخب حکومت کے فیصلے روک کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جن میں اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اقدام بھی شامل ہے جو ایک اور غیر سیاسی معاملہ تھا۔ میارا نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور کئی سابق معاونین کو کئی مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے جس کی بنا پر مفادات کا تصادم ہے۔

ناقدین بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ عدالتی آزادی کو مجروح کر رہے ہیں اور اقتدار کا ارتکاز اپنی اتحادی حکومت کے ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں جو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ قوم پرست اور مذہبی ہے۔ نیتن یاہو ان الزامات کی تردید کرتے اور کہتے ہیں کہ وہ میڈیا کے ذریعے مخالف عدالتی عہدیداروں کی تفتیشی مہم کا شکار ہیں۔

نیتن یاہو کی حکومت نے 2023 میں عدلیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کے خلاف کئی مہینوں تک وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس حکومت نے ملک کو کمزور کیا ہے۔

ایک ممتاز نگران گروپ موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ ان اسرائیل نے کہا کہ اس نے پیر کے ووٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ایک ہنگامی درخواست دائر کی۔ گروپ نے کہا کہ 15,000 سے زیادہ شہریوں نے درخواست میں شمولیت اختیار کی اور برطرفی کو "غیر قانونی" اور "بے مثال" قرار دیا۔

ایک بیان میں گروپ نے الزام عائد کیا کہ جب حکومت موجودہ قوانین کے تحت بہاراو میارا کو قانونی طور پر ہٹانے میں ناکام رہی تو برخاستگی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ اس نے نیتن یاہو کے جاری مقدمے سے متعلق مفادات کے تصادم کا بھی حوالہ دیا۔

گروپ نے کہا، "یہ فیصلہ اٹارنی جنرل کے کردار کو سیاسی تقرری میں بدل دیتا ہے۔ اس ناقص فیصلے کو واپس لینے تک قانونی جنگ جاری رہے گی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں