ایران : سینئیئر رہنما لاریجانی کو اعلی ترین سیکیورٹی باڈی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم اور اعلی ترین ادارے ' سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سربراہ ممتاز سیاستدان لاریجانی کو مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایک نامور آیت اللہ کے صاحبزادے ہیں اور خود بھی کئی اہم حکومتی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایرآنی سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا ' کے مطابق ان کی تقرری کآحکم نآمہ گذشتہ رو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ 68 سالہ لاریجانی نے علی اکبر احمدانی کی جگہ لی ہے ۔ علی آکبر احمدانی پاسداران انقلاب کے کمانڈروں میں سے ہیں۔ انہیں مئی 2023 میں یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

سیکیورٹی باڈی کی سربراہی کی یہ تبدیلی حالیہ اسرائیل اور ایران کی حالیہ بارہ روزہ جنگ کے بعد پیش امدہ صورت حال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نامی یہ ادارہ ملکی سلامتی کی سٹریٹجی بنانے اور اسے آگے بڑھانے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ لاریجانی کی اس تقرری کی حتمی۔منظوری سپریم لیڈر علی خامنہ ای دیں گے۔

لاریجانی پاسدارن انقلاب میں کمانڈر رہنے کے علاوہ اس سے پہلے بھی مختلف حکومتی و سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ انہیں 2020 اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔ واضح رہے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سیکرٹری کی پوزیشن اہم تر سمجھی جاتی ہے۔وہ 2005 میں ایران کی جوہری پالیسی کے سربراہ مقرر کیے گئے مگر دوسال بعد صدر احمدی نژاد کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے اس عہدے سے ہٹ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں