سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔
منگل کے روز ہونے والے اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور متعدد شعبوں میں اس کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" نے بتائی۔
ایجنسی کے مطابق گفتگو میں بن سلمان اور میلونی نے غزہ کی صورتِ حال اور اس کے سکیورٹی و انسانی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو حالیہ جارحیت روکنے، اس کے تباہ کن اثرات ختم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔