مصر میں دل خراش واقعہ ... جوڈو کی خاتون کھلاڑی کا شوہر کے ہاتھوں قتل
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ شوہر نے بیوی کو گولیاں مارنے کے بعد خود پر بھی گولی چلائی، شوہر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ اس وقت ان کے دونوں بچے گھر کے اندر موجود تھے
مصر کے صوبے اسکندریہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر طرف صدمے کی لہر دوڑا دی۔ بالخصوص کھیلوں کے حلقوں میں، جب مقامی جوڈو کلب "سموحہ" کی خاتون چیمپئن دینا علاء کی موت کی تفصیلات سامنے آئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دینا علاء کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، جس پر گولیوں کے تین زخم تھے۔ ان کے شوہر کو بھی قریب ہی گولی لگی حالت میں پایا گیا، جبکہ اس وقت دونوں بچے گھر پر موجود تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دینا کے شوہر نے پہلے اپنی بیوی پر گولیاں چلائیں اور پھر خود کو گولی مار لی۔ شوہر کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش کی تو واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی مل گیا۔ فرانزک ماہرین نے خالی خول جمع کر لیے اور جائے واردات سے انگلیوں کے نشانات حاصل کر لیے۔ استغاثہ کے حکم پر لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔
گزشتہ روز استغاثہ نے دینا علاء کی تدفین کی اجازت دے دی، جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے مرحومہ کو سپردِ خاک کیا۔
اسکندریہ میں تفتیشی حکام شواہد جمع کرنے کے ساتھ عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت اور وجوہات سامنے آ سکیں۔
ادھر سموحہ جوڈو کلب کے صدر انجینئر محمد فرج عامر کی سربراہی میں کلب نے اپنی کھلاڑی دینا علاء کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
کلب نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا "ہم اللہ کے فیصلے پر راضی ہیں، دینا علاء جوڈو ٹیم کی باصلاحیت کھلاڑی تھیں، جو ہمیں چھوڑ کر اللہ کے پاس چلی گئیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔"
کلب نے مزید کہا کہ دینا علاء کی وفات "نہ صرف سموحہ کلب کے لیے بلکہ مصری کھیلوں کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ وہ عمدہ اخلاق اور شان دار کھیل کی وجہ سے سب میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔"
-
وڈیو : لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور شدید خوف اور گھبراہٹ کی حالت میں ہے، جب شیر نے ...
بين الاقوامى -
اپنی ریاست کے قیام کے لیے مصر اور دیگر عربوں پر بھروسہ ہے: فلسطینی وزیر اعظم
فلسطین کے وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو خصوصی انٹرویو ...
بين الاقوامى -
ریاست کے قیام کے لیے غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں: مصر
ناقابل قبول حالات غزہ پر جامع معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں: مصری وزیر خارجہ
مشرق وسطی