سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقے ملہم میں واقع سعودی فالکن کلب کے ہیڈکوارٹر کے دورے پر آنے والے یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ کس طرح سعودی عوام نے ’بازی گری‘ یعنی باز پالنے اور ان سے لگاؤ کے اس شوق کو دیگر ملکوں کے لوگوں تک منتقل کردیا ہے۔ یہ منظر ان دنوں انٹرنیشنل فالکن بریڈنگ فارم آکشن 2025 میں بخوبی نظر آرہا ہے، جہاں سیاحوں اور غیرملکی خاندانوں کی بڑی تعداد اس ورثے کو دیکھنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔
خاندانوں نے نیلامی کے دوران بازوں کی پرورش کے اس قدیم ورثے کو قریب سے دیکھا، صقور کی اقسام، خوراک اور خرید و فروخت کے طریقہ کار پر ماہرین کی دلچسپ وضاحتیں سنیں۔ اس کے ساتھ سعودی فالکن کلب کی جانب سے اس ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بریڈنگ فارمز کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہی حاصل کی۔
سفير جمهورية صربيا لدى المملكة
— نادي الصقور السعودي Saudi Falcons Club (@SaudiFalconClub) August 12, 2025
السيد/ دراجان بيزينيتش، خلال جولته في #المزاد_الدولي_لمزارع_إنتاج_الصقور 2025 واطلاعه على الأجنحة ومزارع الإنتاج المشاركة.
The Ambassador of the Republic of Serbia to KSA,
Mr. Dragan Bisenić, during his tour of the #IFBA 2025, and his visit… pic.twitter.com/jdg5CwpR5q
نیلامی میں "صقار لمستقبل" کا خصوصی گوشہ بھی بچوں کی توجہ کا مرکز بنا، جہاں انہوں نے باز کی تربیت اور دیکھ بھال کے آلات دیکھے، مقناص کی روایات جانیں اور کنگ عبدالعزیز فیسٹیول برائے صقور میں شریک نوجوان صقاروں کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ یہ سب اقدامات نئی نسل میں بازی گری کے اس شوق کو راسخ کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
فالکن نیلامی بیک وقت ایک اہم معاشی، سرمایہ کاری اور ثقافتی مرکز بھی ہے، جو مملکت میں شاہین پرندوں کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کا مظہر ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی اعلیٰ بریڈرز اور شائقین کو یکجا کرتا ہے اور سعودی عرب کے خطے میں اس صنعت کے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
سفير جمهورية كازاخستان لدى المملكة
— نادي الصقور السعودي Saudi Falcons Club (@SaudiFalconClub) August 17, 2025
السيد/ ماديار مينيلبيكوف، خلال جولته في #المزاد_الدولي_لمزارع_إنتاج_الصقور 2025 واطلاعه على الأجنحة ومزارع الإنتاج المشاركة.
The Ambassador of the Republic of Kazakhstan to KSA,
Mr. Madiyar Menilbekov, during his tour of the #IFBA 2025, and… pic.twitter.com/iJF1gtaAZm
مستقیم نیلامی کا یہ سلسلہ اپنی تیزی اور مسابقتی فضا کی بدولت نمایاں ہے، جس میں صقار، بریڈرز اور شائقین بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ اس کی سرگرمیاں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست دکھائی جاتی ہیں، جبکہ مختلف فارمز کے صقور خصوصی اسٹالز پر نمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ اس سب نے سعودی عرب کی عالمی سطح پر بازی گری اور صقور کے میدان میں پہچان کو مزید اجاگر کردیا ہے۔