سعودی عرب میں شہریوں کی رضاکارانہ خدمات کے نئے پروگرام کا آغاز

"آپ کی رضاکارانہ خدمات آپ کا مستقبل تعمیر کرتی ہیں"کےعنوان سے جاری پروگرام ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارت بلدیات و رہائش نے ایک نئے اقدام"تطوعك يبني مستقبلك" ("آپ کی رضاکارانہ خدمات آپ کا مستقبل تعمیر کرتی ہیں")کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد رضاکارانہ خدمات کے ذریعے سماجی ترقی کو فروغ دینا اور شہری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت معیار زندگی بلند کرنے اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ یہ اقدام ایک اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چل رہاہے، جس سے شہری اپنی رہائشی جگہوں کی بہتری کے لیے منظم رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام مقامی ضروریات کے مطابق ترتیب دی گئی سرگرمیوں، ادارتی شراکت داری اور مؤثر نگرانی کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں تاکہ کارکردگی اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025ء تک اس پروگرام میں شامل رضاکاروں کی تعداد 171,494 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کی شمولیت مختلف شعبوں میں جاری ہے، جن میں رہائش، کمیونٹی نگرانی، ماحولیاتی پروگرام اور انسانی خدمات شامل ہیں، خاص طور پر متوفیوں کی تعظیم اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے اقدامات اس کا حصہ ہیں۔

رضاکارانہ خدمات میں بڑھتا ہوا رجحان

وزارت صحت نے کہا کہ رضاکارانہ سرگرمیوں میں بڑھتا ہوا رجحان معاشرتی شعور میں اضافے کا مظہر ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں حقیقی اثر ڈالنے والی خدمات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ رضاکارانہ کام نہ صرف کمیونٹی کی بھلائی میں معاون ہے بلکہ شہریوں میں قومی وابستگی اور ذمہ داری کا جذبہ بھی بڑھاتا ہے۔

خصوصی پروگرام اور مواقع

وزارت صحت نے پچھلے عرصے میں خصوصی پروگرام بھی متعارف کرائے، جن میں "ہیکاتھون التطوع" شامل ہے، جو تخلیقی اور شراکتی حل پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ایوارڈ فار والنٹیر ورک اور بین الاقوامی پروگرامز بھی چلائے گئے تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے، جدت کو فروغ ملے اور تمام عمر کے افراد کے لیے رضاکارانہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں