کیپٹاگون کے خلاف سخت جنگ ہوگی: لبنانی حکام
لبنانی حکومت اور سکیورٹی سروسز تمام قانونی اور حفاظتی طریقوں سے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں
لبنانی ذرائع نے اتوار کے روز ”العربیہ “ کو بتایا کہ کیپٹاگون اور اس کی تیاری کے خلاف جنگ سخت ہو گی۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ کیپٹاگون کی معیشت کا تعاقب کرنا اور اسے تباہ کرنا ریاست کی کامیابی کا ایک پیمانہ ہے۔ لبنانی حکومت اور سکیورٹی سروسز تمام قانونی اور حفاظتی طریقوں سے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ اگست میں لبنان اور عراق میں سکیورٹی سروسز نے مشرق وسطیٰ میں کیپٹاگون بنانے والی سب سے بڑی فیکٹریوں میں سے ایک کو ختم کر دیا تھا۔ گزشتہ مئی میں لبنانی فوج نے حرف السماکا - ہرمل کے علاقے میں لبنان- شام کی سرحد پر کیپٹاگون گولی بنانے والے پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔
گزشتہ برسوں سے جاری شامی جنگ کے دوران کیپٹاگون کی سمگلنگ شام اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقوں میں پھیل چکی ہے۔ کئی مطالعات اور اخباری رپورٹس نے بتایا ہے کہ اس تجارت سے شام کی سابق حکومت کے لیے تقریباً 5.7 بلین ڈالر سالانہ کمائے جاتے تھے۔ ماہر الاسد کی سربراہی میں شامی فوج کے فورتھ ڈویژن نے اس کی سرپرستی کی جبکہ نشہ آور گولیاں کئی عرب اور مغربی ممالک کو سمگل کی گئیں۔
تاہم شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے شام میں کیپٹاگون کی متعدد فیکٹریوں کو ختم کر دیا ہے۔ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر فوج کی موجودگی میں توسیع اور غیر قانونی گزرگاہوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے لبنان اور سوڈان میں غذائی امداد کی تقسیم
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف نے لبنان اور سوڈان میں ضرورت مند لوگوں کو ...
بين الاقوامى -
لبنانی حکومت نے ہتھیاروں کو فوج تک محدود کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
حزب اللہ اور امل تحریک کے وزراء نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر بحث کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا انخلا ہتھیاروں کو محدود کرنے میں مدد کرے گا: لبنانی صدرکی امریکی وفد سے گفتگو
لبنان کے صدر جنرل جوزف عون نے امریکہ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی