اسرائیل کی فٹبال ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوچ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی ٹیم کو فٹبال میچوں سے باہر کیا جائے۔ حتیٰ کہ فٹبال کے ورلڈ کپ سے بھی باہر کر دیا جائے۔
اس سے پہلے بھی مختلف بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور کھیلوں کے موقع پر اسرائیل کو کھلاڑیوں، فنکاروں اور اینٹلیجنشیا کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے اسرائیلی ریاست کی غزہ میں جاری تقریبا 2 سال کو چھو چکی جنگ کے دوران مینیجرز، کوچ اور کئی سابق کھلاڑیوں کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔ جس پر بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں میں سخت ردعمل اور تشویش پائی جاتی ہے۔
پیر کے روز اٹلی کی فٹ بال سے متعلق کوچز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے ماہ اعلیٰ حکام سے باقاعدہ طور پر ایک خط میں مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیلی ٹیم کی شرکت معطل کی جائے۔
تاہم اسرائیلی فٹبال ٹیم کے کوچ نے کہا ہے ہماری اسرائیلی ریاست اخلاقیات میں بہت متاثر کن ہے۔ میں اپنے ملک کے لوگوں پر یقین رکھتا ہوں اور ہم سب اپنی فوج پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لیے میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہوں۔
بینن شیمون کو یہ ایسے موقع پر کہنا پڑا ہے جب اسرائیلی ریاست کی غزہ ناکہ بندی پالیسی کے نتائج غزہ میں بھوک اور قحط سے سینکڑوں ہلاکتوں کی صورت میں نکل چکے ہیں جن میں بیسیوں بچے بھی شامل ہیں جو بھوک سے بلک بلکر کر مر رہے ہیں۔ تاہم اسرائیل بین الاقوامی برادری کے بار بار کے مطالبات اور اقوام متحدہ کے انتباہ کے باوجود ناکہ بندی ختم کرنے کو تیار نہیں ہے۔
اسرائیلی فٹبال ٹیم کے کوچ نے کہا ہم دوسرے ملکوں کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتے نہ ہی میرے سامنے اس کی کوئی حیثیت ہے۔ میں صرف اس کو دیکھتا ہوں جو میرے ملک اور میرے ملک کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم انہیں کے لیے کھیل رہے ہیں تاکہ انہیں خوشی کے چند لمحات مل سکیں۔
اب تک کے اس ٹورنامنٹ میں ناروے کی ٹیم نے 12 پوائنٹس اور اسرائیل کی ٹیم نے 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ جبکہ چار مرتبہ چیمپئن رہ چکا اٹلی 6 پوائنٹس کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسرائیل نے صرف 1970 میں ایک بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری طرف اٹلی کے فٹبال کوچ نے کہا ہے کہ وہ ایک امن پسند انسان ہیں۔ اس لیے بچوں اور لوگوں کی زندگیوں کو ضائع ہوتے دیکھتا ہوں تو میں اپنے آپ کو زخمی محسوس کرتا ہوں۔ بلاشبہ ہم یہاں پر کھیلنے کے لیے آئے ہیں لیکن ہم ان لوگوں کے درد کو محسوس کر سکتے ہیں اور درد کے لیے احترام رکھتے ہیں جو اس وقت غزہ میں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔
-
اسرائیل : غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ قبول کر لیا
اسرائیلی ریاست نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی ضمانت کی تفصیلات
العربیہ/الحدث کو باخبر ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ حماس کو امریکہ کی جانب سے دی ...
بين الاقوامى -
غزہ کی طرف انسانی حقوق کے کارکنوں کو لے کر جانے والے فلوٹیلا کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں
یورپی یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ جانے والی امدادی کشتی شکتی جس پر انسانی ...
مشرق وسطی