سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے "جارحانہ" بیانات کی شدید مذمت

ریاض نے دوحہ سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نےقابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے خلاف دیے گئے "جارحانہ بیانات" کی شدید مذمت اور ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دوحہ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں اور اس کے سنگین و خطرناک بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزیاں عالمی برادری سے یہ تقاضا کرتی ہیں کہ وہ مزید موثر اور عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں ان تخریبی پالیسیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

اس سے قبل بھی ریاض واضح کر چکا ہے کہ وہ دوحہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے جنہیں "سراسر جارحیت" قرار دیا گیا۔ سعودی عرب نے اس حملے کو مجرمانہ فعل اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور زور دیا کہ مملکت اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ اس کے سلامتی اقدامات کی حمایت اور اس کی خودمختاری کا دفاع کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں