مصر : شوہر اور اس کے بچوں کو زہر دے کر مار دینے والی خاتون کے خلاف مقدمے کا آغاز

ملزمہ نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اُس نے حسد کے باعث اپنے شوہر اور اُس کے بچوں کے لیے روٹی میں زہر ملایا.

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کے صوبہ المنیا کے جنوب میں آج پیر کے روز فوجداری عدالت نے 24 سالہ ملزمہ "ہاجر" کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت کا آغاز کیا۔ یہ مقدمہ میڈیا میں "زہریلی روٹی کیس" کے نام سے مشہور ہے اور اس نے المنیا کے گاؤن "دلجا" میں عوام کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ملزمہ پر اپنے شوہر اور اس کے چھ بچوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مقدمے کی سماعت سخت سیکیورٹی کے بیچ ہوئی۔ ملزمہ عدالت میں اپنے شیرخوار بچے کو گود میں لیے ہوئی تھی اور اس منظر نے حاضرین کو متاثر کیا۔ ادھر مقتول بچوں کی ماں غم سے نڈھال روتی رہی۔ عدالت نے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ ہاجر جو مقتول شوہر کی دوسری بیوی ہے، اس نے روٹی میں زہر ملایا اور اسے شوہر کے گھر بھجوایا جہاں وہ اپنی پہلی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ روٹی کھانے سے شوہر اور بچے ہلاک ہو گئے جبکہ پہلی بیوی بچ گئی۔ فرانزک رپورٹ نے مقتولین کی لاشوں میں زہریلا مادہ موجود ہونے کی تصدیق کی۔

عدالت میں پوچھ گچھ کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے حسد کی وجہ سے روٹی میں زہر ملایا کیونکہ شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو واپس اپنی ذمے داری میں لے لیا تھا۔

ادھر مقتول بچوں کی ماں "ام ہاشم محمد" نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ملزمہ کو سزائے موت دی جائے، کیونکہ اس نے حسد میں آکر اس کے چھ بچوں کو قتل کیا، اگرچہ اس کا شوہر خاندان کو جوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ام ہاشم نے بتایا کہ ملزمہ بچوں کے جنازوں میں شریک ہوئی اور ایک ایک کر کے ان پر روتی رہی، لیکن آخرکار اس کی حقیقت قاتلہ کے طور پر سامنے آ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں