مصر : جھکی ہوئی عمارت سے لوگوں میں خوف و ہراس ، حکام کی فوری مداخلت
عمارت 21 منزلوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کے لیے جاری کیا گیا اجازت نامہ صرف نویں منزل تک تھا
مصر کے صوبے اسکندریہ میں ایک عمارت کے جھکاؤ نے شہریوں اور راہ گیروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ حکام نے فوری مداخلت کر کے اسے گرائے جانے کا حکم جاری کیا ہے تا کہ کسی انسانی المیے سے بچا جا سکے۔
رہائشیوں نے بتایا کہ المندرہ قبلی کے علاقے میں شارع السید حسین پر واقع عمارت جھک گئی ہے، جو مقامی رہائشیوں اور آس پاسکی عمارتوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔ اس کے نتیجے میں حکام فوری طور پر حرکت میں آئے اور عمارت کو ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔
اسکندریہ میں صوبائی حکام نے جمعے کی شام بتایا کہ گورنر فیلڈ مارشل احمد خالد حسن نے ایک فنی کمیٹی تشکیل دی جس کے معائنے سے عمارت میں واضح جھکاؤ کی تصدیق ہوئی۔
2016 میں تعمیر
معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ عمارت 2016 میں تعمیر ہوئی اور اس میں زمینی منزل کے علاوہ 21 بالائی منزلیں ہیں، جبکہ جاری کردہ لائسنس صرف نویں منزل تک کی منظوری دیتا تھا۔
محکمہ بلدیہ نے بتایا کہ پہلے بھی اس عمارت کی غیر قانونی منزلوں کے انہدام کے احکامات جاری کیے گئے تھے، مگر چونکہ عمارت میں مکین موجود تھے لہذا عمل درآمد رک گیا تھا۔ بعد ازاں بعض مکینوں نے قانون کے مطابق کارروائیاں شروع کیں۔
صوبائی حکام نے کہا ہے کہ اب غیر قانونی منزلوں کے انہدام کے احکامات نافذ کیے جائیں گے اور پبلک پراسیکیوشن نے بھی شہریوں اور جائداد کی حفاظت کے لیے فوری عمل کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مکینوں کا انخلا اور نگرانی
صوبائی حکومت کی جانب سے دسویں تا اکیسویں منزل تک کے مکین خالی کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ انہدامی کارروائی کی تیاری کی جا سکے۔ فنی کمیٹی عمارت کے جھکاؤ کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ اسکندریہ کے دیگر علاقوں مثلاً کوم الشقافہ (کرموز) اور الازاریطہ میں بھی حالیہ دنوں میں جھکی ہوئی عمارتیں سامنے آئی ہیں۔ صوبائی حکام نے جھکاؤ اور گرنے کے خطرے سے دوچار ایسی تمام عمارتوں کی جامع معلوماتی رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انھیں یا تو گرایا جائے یا مرمت کرائی جا سکے۔
اسکندریہ صوبے کے گورنر احمد خالد نے بتایا کہ پورے صوبے میں تقریباً 24 ہزار ایسی عمارتیں ہیں جو گرنے کے قریب ہیں، جن میں سے قریب 8 ہزار پر مکمل یا جزوی انہدام کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
-
دوحہ حملے کے بعد ... مصر میں عرب ممالک کے لیے متحدہ سکیورٹی نظام کا مطالبہ
دوحہ میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ہونے والے ...
مشرق وسطی -
سوڈان میں تین ماہ کے لیے جنگ بندی کی جائے: امریکہ، مصر، سعودی عرب اور امارات کا مطالبہ
امریکہ، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوڈان ...
بين الاقوامى -
ملازمہ ماں کی آغوش میں نومولود بچی کی موت؛ مصر میں غم وغصہ
چھٹی ختم ہونے پر والدہ بیٹی کو کام پر ساتھ لے گئی لیکن مگر کمپنی نے ڈاکٹر کے پاس ...
بين الاقوامى