غزہ شہر پر اسرائیلی زمینی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے قریب موجود لوگوں کو بھی خبردار کیا ہے۔
فوج کے ترجمان اَفیخائے ادرعی نے منگل کو "ایکس" پر اپنے اعلان میں کہا کہ اسرائیلی فوج آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کرے گی۔ انھوں نے بندرگاہ کے اطراف موجود تمام افراد اور وہاں لنگر انداز جہازوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی۔ ادرعی کے مطابق "جو کوئی بھی اس علاقے میں موجود رہا وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالے گا"۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل نے یمن کے دار الحکومت صنعاء اور شمالی صوبے الجوف میں "متعدد اہداف" پر حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں وسطی صنعاء کے علاقے التحریر میں واقع "ادارہ برائے عسکری رہنمائی" اور الجوف کے الحزم ضلع میں "محکمہ شہری امور" کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی بم باری میں الجوف میں مرکزی بینک اور بعض سرکاری عمارتیں بھی نشانہ بنیں۔ اس سے قبل 28 اگست کو اسرائیل نے ایسے ہی حملے کیے تھے جن میں حوثی حکومت کے سربراہ احمد غالب الرہوی اور 11 اعلیٰ حکام ہلاک ہوگئے تھے۔
#عاجل ‼️ انذار عاجل إلى كل المتواجدين في ميناء الحديدة في اليمن
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) September 16, 2025
⭕️سيهاجم جيش الدفاع في الساعات القريبة في المنطقة المحددة بالخريطة في ضوء الأنشطة العسكرية التي يمارسها نظام الحوثي الارهابي هناك
⭕️من أجل سلامتكم، ندعو كافة المتواجدين في ميناء الحديدة والسفن الراسية فيه إلى… pic.twitter.com/6SM7uKPRxy
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثی ملیشیا باقاعدگی سے اسرائیل کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔ تاہم ان میں سے اکثر کو راستے میں ہی مار گرایا گیا۔
جواب میں اسرائیل یمن میں حوثیوں کے مراکز، بنیادی ڈھانچے اور قیادت کو نشانہ بناتا رہا ہے جس سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے محاصرے اور جنگ کے خاتمے تک اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے گی۔
-
غزہ کو تباہ کر کے اسے حماس کے قبرستان کا گواہ بنا دیں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل نے غزہ میں بھرپور فوجی آپریشن شروع کیا تھا
مشرق وسطی -
یورپ کا اسرائیل سے غزہ پر حملہ فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ
اسرائیل کا غزہ شہر پر حملہ مزید تباہی اور ہلاکتوں کا سبب بنے گا : یورپی یونین
مشرق وسطی -
اسرائیل کا قطر پر حملہ علاقائی امن و استحکام پر حملے کے مترادف ہے: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ کے سربراہ برائے حقوق نے منگل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ...
مشرق وسطی