شاہ حسین پُـل کی سرحدی چوکی پر فائرنگ ، 2 اسرائیلی سکیورٹی اہل کار ہلاک
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق تین مسلح افراد اردن کی طرف سے پہنچے اور انھوں نے سرحدی چوکی پر یہ کارروائی انجام دی
العربية نامہ نگار کے مطابق اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع شاہ حسین پل کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سکیورٹی اہل کار ہلاک ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد سرحدی چوکی بند کر دی گئی۔
اسرائیلی ایمبولینس نے بتایا کہ فائرنگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سکیورٹی اہل کار شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افراد اردن سے آئے تھے اور انھوں نے سرحدی چوکی کے سامنے سامان لوڈنگ کے علاقے میں کارروائی کی۔
یہ سرحدی چوکی اردن اور اسرائیل کے درمیان تجارتی گزرگاہ کے طور پر اہمیت رکھتی ہے۔
الشرطة الإسرائيلية تنشر صور سلاح منفذ إطلاق النار على جسر الملك حسين الحدودي مع الأردن.. ومشاهد إضافية من موقع الحدث #العربية pic.twitter.com/dTllbttFP4
— العربية (@AlArabiya) September 18, 2025
ستمبر 2024 میں بھی ایک مسلح شخص جو اردن سے داخل ہوا تھا، اس نے سرحدی چوکی پر تین اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اسے ہلاک کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں اُس وقت بھی سرحدی چوکی دو دن کے لیے بند رہی تھی۔
-
اسرائیلی ریاست کا پڑوس: لبنان پر بمباری کر کے دو مزید لبنانی قتل کر دیے
اسرائیلی ریاست کے پڑوسی عرب ملک لبنان میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے دباؤ کی پالیسی ...
مشرق وسطی -
غزہ شہر کا محاصرہ اور آبادی کا انخلا چھ اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا : اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کی مواصلاتی سہولیات منقطع کر دیں۔ انٹیلی جنس عہدے دار کا ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی اندازے کے مطابق غزہ سے 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی ... اسپتال "تباہی کے دہانے پر"
یورومیڈیٹرینیئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں تقریباً 8 لاکھ فلسطینیوں کا ...
بين الاقوامى